سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 543
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۴۳ وہ دعا ہے جس کے لئے خدا تعالیٰ نے اس پر یہ شعر الہام کیا۔بلرزد چو یاد آورم مناجات شوریده اندر حرم حصہ پنجم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ شعر ار ا پریل ۱۹۰۲ء کو الہام ہوا تھا۔آپ نے اس کی تشریح میں فرمایا کہ شوریدہ سے مراد دعا کرنے والا ہے اور حرم سے مراد جس پر خدا نے تباہی کو حرام کردیا ہواور دلم می بلرزد بظاہر ایک غیر محل سا محاورہ ہوسکتا ہے۔مگر یہ اسی کے مشابہ ہے۔جو بخاری میں ہے کہ مومن کی جان نکالنے میں مجھے تر ڈ ہوتا ہے۔توریت میں جو پچھتانا وغیرہ کے الفاظ آئے ہیں۔دراصل وہ اسی قسم کے محاورہ ہیں جو اس سلسلہ کی ناواقفی کی وجہ سے لوگوں نے نہیں سمجھے۔اس الہام میں خدا تعالیٰ کی اعلیٰ درجہ کی محبت اور رحمت کا اظہار ہے اور حرم کے لفظ میں گویا حفاظت کی طرف اشارہ ہے۔“ (الحکم جلد ۶ نمبر۷ اصفحہ ۶ کالم ۳) یہ وہ تصریح ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمائی ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ بالکل صحیح اور درست ہے خدا تعالیٰ کا کلام کسی زبان اور کسی صورت میں نازل ہو وہ ذوالمعارف ہوتا ہے۔امر واقعہ کے مطابق بھی یہ الہامی شعر ایک حیثیت رکھتا ہے۔اور ہمارا ایمان ہے کہ اس رنگ میں بھی اُس کی پوری تجلتی ہوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر دشمنوں اور مخالف اقوام کے انفرادی اور اجتماعی حملے اور آپ اور آپ کی جماعت کو مٹادینے کے منصوبے اس عصر سعادت کی تاریخ کے عبرت بخش اوراق ہیں لیکن خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق اور اس کی قبولیت کے نشان کے طور پر ان سب کو نا مراد کیا میں واقعات کے رنگ میں اس الہام کا یہ مفہوم بھی لیتا ہوں (ذاتی رنگ میں ) کہ اس دعا کی