سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 538 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 538

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام (۱۰) خدا طلبی کے لئے اظہار مدعا ۵۳۸ حصہ پنجم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کا سلسلہ بہت وسیع ہے آپ کی جن دعاؤں کا اظہار ہوا ہے وہ بے شمار ہیں اس لئے میں یہ ظاہر کر دینا چاہتا ہوں کہ میں صرف بطور نمونہ دعاؤں کو پیش کروں گا میں ایک راستہ دکھا دینا چاہتا ہوں آنے والی نسلوں میں ایسے لوگ آئیں گے جو مختلف رنگوں میں ان دعاؤں پر قلم اٹھائیں گے اور حضرت کے کمالات کا اظہار کریں گے اللهُمَّ اجْعَلُ اَوْلَادِى وَاَحْفَادِى مِنْهُمُ۔آمین۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی منظوم دعا (1) اے خداوند من گنا ہم بخش سوئے درگاه خویش را هم بخش (۲) روشنی بخش در دل و جانم پاک کن از گناه پنهانم (۳) دلستانی دلر بائی کن نگا ہے گرہ کشائی کن عالم مرا عزیز توئی و آنچه می خواهم از تو نیز توئی (براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد اول صفحہ ۱۶) (۴) در رو و ( نوٹ ) اس دعا میں آپ نے کیا مانگا ہے؟ کیا دنیا کی عزت و دولت؟ کیا اولا د و احفاد کی کثرت یا حظ نفس کے سامان؟ ہر گز نہیں۔غور کرو آپ کی دعا کا مقام کتنا بلند ہے اور اس سے آپ کے نفسِ مطہر کی شان نمایاں ہے۔آپ خدا تعالیٰ سے خدا ہی کو مانگتے ہیں۔غور کرو اس آخری شعر پر کہ ہر دو جہاں میں مجھے آپ ہی عزیز ہیں اور میری ساری امیدوں ترجمہ اشعار۔(۱) اے میرے خداوند ! میرے گناہ بخش دے اور اپنی درگاہ کی طرف مجھے رستہ دکھا۔(۲) میری جان اور میرے دل میں روشنی دے اور مجھے میرے مخفی گنا ہوں سے پا کر۔(۳) دل ستانی کر اور دلر بائی دکھا اپنی ایک نظر کرم سے میری مشکل کشائی کر۔(۴) دونوں عالم میں تو ہی میرا پیارا ہے اور جو چیز میں تجھ سے چاہتا ہوں وہ بھی تو ہی ہے۔