سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 531 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 531

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۳۱ حصہ پنجم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے آپ کی دعاؤں کا ایک لمبا سلسلہ ہے اور وہ خواہ بذاته حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ہوں یا اسلام کے اقبال وجلال کے لئے وہ بالآخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے لئے ہیں اور میں مختلف مقامات پر اُن کا تذکرہ جدا جدا عنوانوں کے ماتحت کروں گا ان دعاؤں سے آپ کی سیرت پر جو روشنی پڑتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے اس قدر عشق و محبت تھی کہ اس کی نظیر نہیں ملتی چنانچہ فرماتے ہیں۔بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم یہ واقعہ وقت واحد میں دو باتوں کو ثابت کرتا ہے اوّل یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعا محض اس لئے کی کہ سائل کو عظمت اسلام سے انکار تھا اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی عظمت کا ثبوت دینا تھا دوسرے قبولیت دعا کا بھی یہ واقعہ ایک ثبوت ہے کہ ادھر آپ نے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے بذریعہ رویا صالحہ آپ پر پوری کیفیت واضح کر دی اگر چہ جیسا کہ واقعات سے پتہ لگتا ہے بعض شریروں نے اس نشان کو مشکوک کرنے کے لئے واقعات کو غلط رنگ میں شہرت دی مگر خدا تعالیٰ کی باتیں اٹل ہیں۔آخر حقیقت کا اظہار ہو گیا اس حالت ہم و غم میں بھی خدا تعالیٰ نے آپ کو تسلی دی اور قبولیت دعا میں جو بشارت دی گئی تھی اس کی صحت کا یقین دلایا اور عین حالت نماز میں الهاماً فرمایا " لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الأعلى اور جیسا کہ آپ نے خدا تعالیٰ سے بشارت پا کر اعلان کیا تھا اسی طرح پر ظہور میں آیا۔سچ ہے جس بات کو کہے کہ کروں گا میں یہ ضرور ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے (۸) امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے دعائیں آپ کی زندگی کا سب سے عجیب اور بے نظیر وہ حصہ ہے جس میں آپ رات کی سنسان گھڑیوں اور دن کے اوقات میں اپنے ہر قسم کے مالوفات سے الگ ہو کر امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے اپنے دلی جوش سے دعائیں کرتے تھے یہ دعا ئیں کن الفاظ میں کی جاتی تھیں اور کتنی لمبی اور مسلسل ہوتی تھیں ان کو بیان نہیں کیا جا سکتا اتنا پتہ چلتا ہے کہ بد شباب بلکہ اس سے بھی پہلے سے یہ