سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 501
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام دعا میں بڑی قوت فرمایا کرتے تھے۔۵۰۱ دعا میں خدا تعالیٰ نے بڑی قوتیں رکھی ہیں۔خدا نے مجھے بار بار بذریعہ الہامات کے یہی فرمایا ہے کہ جو کچھ ہو گا۔دعا ہی کے ذریعہ سے ہوگا۔ہمارا ہتھیار تو دعا ہی ہے اور اس کے سوائے کوئی ہتھیار میرے پاس نہیں۔جو کچھ ہم پوشیدہ مانگتے ہیں۔خدا اس کو ظاہر کر کے دکھا دیتا ہے۔۔۔۔۔دعا سے بڑھ کر اور کوئی ہتھیار نہیں۔“ دعا کرنا موت اختیار کرنے کے برابر حصہ پنجم فرمایا کرتے تھے کہ اکثر لوگ دعا کی اصل فلاسفی سے ناواقف ہیں اور نہیں جانتے کہ دعا کے ٹھیک ٹھکانہ پر پہنچنے کے واسطے کس قدر توجہ اور محنت درکار ہے۔دراصل دعا کرنا ایک قسم کی موت کا اختیار کرنا ہوتا ہے۔“ دعا میں علیحدگی فرمایا کرتے تھے۔وو جب خوف الہی اور محبت غالب آتی ہے۔تو باقی تمام خوف اور محبتیں زائل ہو جاتی ہیں۔ایسی دعا کے واسطے علیحدگی بھی ضروری ہے۔اسی پورے تعلق کے ساتھ انوار ظاہر ہوتے ہیں اور ہر ایک تعلق ایک رشتہ کو چاہتا ہے۔“ اپنی زبان میں دعا فرمایا کرتے۔”نماز کے اندر اپنی زبان میں دعا مانگنی چاہیے کیونکہ اپنی زبان میں دعامانگنے سے پورا جوش پیدا ہوتا ہے۔سورہ فاتحہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔وہ اسی طرح عربی زبان میں