سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 494
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۹۴ حصہ پنجم مت پڑو۔اٹھو اور کچھ مجاہدہ کر کے اس قومی اور قدیر اور علیم اور ہادی مطلق کی مددچا ہو اور دیکھو کہ اب میں نے یہ روحانی تبلیغ بھی کر دی ہے۔آئندہ تمہیں اختیار ہے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المبلغ غلام احمد عفى عنه عشق الہی دعا کیا ہے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے دلی جذبات اور خواہشات کا اظہار ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کواللہ تعالیٰ کے حضور میں کس قدر محبت اور عشق تھا۔اس کا بھی کچھ پتہ آپ کی دعاؤں سے لگتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور میں عرض کرتے ہیں۔اے خدا اے کار ساز و عیب پوش و کردگار اے مرے پیارے مرے محسن مرے پروردگار اے مرے یار یگانہ اے مری جاں کی پنہ بس ہے تو میرے لئے مجھ کو نہیں تجھ بن بکار ہے اے مرے پیارے بتا تو کس طرح خوشنود نیک دن ہو گا وہی تجھ پہ ہوویں ہم شار دنیا میں عشق تیرا باقی ہے سب اندھیرا معشوق ہے تو میرا عشق صفا یہی ہے اے مرے یار جانی! کر خود ہی مہربانی مت کہہ کہ لَن تَرَانِی تجھ سے رجا سے رجا یہی ہے اے مرے دل کے درماں ہجراں ہے تیرا سوزاں کہتے ہیں جس کو دوزخ وہ جاں گزا یہی ہے