سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 491
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نماز عصر میں استخارہ ۴۹۱ حصہ پنجم ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ دورانِ ایام مقدمہ کرم دین میں ایک صاحب ابوسعید نامی کو جو ابوسعید عرب کے نام سے مشہور تھے۔لاہور سے بعض اخباروں کے پرچے لانے کے واسطے بھیجا گیا۔انہیں کہا گیا کہ آپ سفر سے قبل استخارہ کر لیں۔اس وقت نماز عصر ہونے والی تھی اور مسجد مبارک میں احباب جمع تھے۔وہاں ہی ان کے سفر کے متعلق تجویز قرار پائی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ابوسعید صاحب سے فرمایا کہ آپ نماز عصر میں ہی استخارہ کر لیں۔چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔اور پھر لاہور چلے گئے اور جس مقصد کے واسطے بھیجے گئے۔اس میں کامیاب ہو کر واپس آئے۔مجلس میں دعا گو بعض دفعہ کسی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجلس میں بھی ہاتھ اٹھا کر دعا کر دیا کرتے تھے۔مگر عام طور پر آپ کا طریق یہ تھا۔کہ نمازوں کے اندر دعا کرنے کو ترجیح دیتے تھے اور پنج وقتہ نمازوں کے علاوہ کسی دوسرے وقت بھی تحریک دعا ہوتی۔تو آپ وضو کر کے نماز میں کھڑے ہو جاتے۔اور دعا کرتے۔چنانچہ ایک دفعہ ۱۹۰۴ء میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب بہت بیمار ہو گئے تھے اور اس بیماری کی حالت میں ایک وقت تنگی اور تکلیف کا اُن پر ایسا وارد ہوا کہ اُن کی بیوی مرحومہ نے سمجھا کہ اُن کا آخری وقت ہے۔وہ روتی چینی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پہنچیں۔حضور نے تھوڑی سی مشک دی کہ انہیں کھلا ؤ اور میں دعا کرتا ہوں یہ کہ کر اسی وقت وضو کر کے نماز میں کھڑے ہو گئے۔صبح کا وقت تھا حضرت مفتی صاحب کو مشک کھلائی گئی اور ان کی حالت اچھی ہونے لگ گئی اور تھوڑی دیر میں طبیعت سنبھل گئی۔مجسم دعا دعاؤں کے کرنے اور کرانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس قدر توجہ رہتی تھی کہ کہا جاسکتا ہے کہ آپ مجسم دعا تھے۔