سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 470
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام حصہ پنجم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کی خصوصیات میں یہ امر بھی داخل ہے کہ آپ نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام پر کثرت سے درود پڑھا ہے اس کثرت سے کہ اس کی نظیر نہیں پائی جاتی اسی کثرت درود نے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قدر قریب کر دیا کہ آپ حضور علیہ الصلوۃ والسلام ہی میں فنا ہو کر اسی رنگ میں نمایاں ہو گئے اور آپ پر وہ انوار نازل ہوئے کہ آپ مهبط انوار ہو گئے اور آپ کے درودیوار پر وہ نور برسا اور وہ گھر دارالانوار بن گیا۔چنانچہ حضور نے فرمایا کہ ایک رات اِس عاجز نے اس کثرت سے درود شریف پڑھا کہ دل و جان اس سے معطر ہو گیا۔اُسی رات خواب میں دیکھا کہ آپ زُلال کی شکل پر نور کی مشکیں اس عاجز کے مکان میں لئے آتے ہیں۔اور ایک نے ان میں سے کہا کہ یہ 66 وہی برکات ہیں جو تو نے محمد کی طرف بھیجی تھیں صلی اللہ علیہ وسلم۔“ ( براہین احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۹۸ حاشیه در حاشیه نمبر۳) اور اسی کے متعلق آپ نے حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۳۱ کے حاشیہ میں فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے میں ایک زمانہ تک مجھے بہت استغراق رہا کیوں کہ میرا یقین تھا کہ خدا تعالیٰ کی راہیں نہایت دقیق راہیں ہیں وہ بجز وسیلہ نبی کریم کے مل نہیں سکتیں جیسا کہ خدا بھی فرماتا ہے وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ تب ایک مدت کے بعد کشفی حالت میں میں نے دیکھا کہ دوستے یعنی ماشکی آئے اور ایک اندرونی راستے سے اور ایک بیرونی راہ سے میرے گھر میں داخل ہوئے ہیں اور ان کے کاندھوں پر نور کی من مشکیں ہیں اور کہتے ہیں هَذَا بِمَا صَلَّيْتَ عَلَى مُحَمَّدٍ " ترجمہ۔یہ نزول انوار اس درود کی وجہ سے ہے جو تم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھیجا ہے۔(عرفانی) آپ سے جب کبھی کسی نے درخواست کی کہ کوئی وظیفہ بتا ئیں تو آپ نے ہمیشہ فرمایا کہ استغفار اور درود شریف کثرت سے پڑھا کرو۔درود شریف کی حقیقت اور فلاسفی آپ نے اپنی