سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 452 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 452

سیرت حضرت مسیح موعود علیہا ۴۵۲ بسم الله الرحمن الرحيم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض حال پورے سولہ سال کے بعد سیرت مسیح موعود (علیہ الصلوۃ والسلام) کے سلسلہ میں یہ نمبر اشاعت پارہا ہے۔مجھ کو اس عرصہ التوا کا سخت صدمہ ہے میں چاہتا تھا کہ اب تک سیرت و سوانح کے تمام مجلدات مکمل ہو جاتے مگر عَرَفْتُ رَبِّي بِفَسُحَ الْعَزَائِمِ اگر چہ اس عرصہ میں یہ کام کسی نہ کسی نہج پر ہوتا رہا ہے الحکم کے ذریعہ بہت سا مواد جمع کر دیا گیا مگر کتابی صورت میں اب تک یہ محتاج تکمیل ہے میں اسباب التوا کی بحث غیر ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ دشکن ہے یہ کام اب پھر خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے شروع کیا گیا ہے اسی کی توفیق سے تکمیل کا امیدوار ہوں۔اس آغاز کی ہمت افزائی فدائے سلسلہ حضرت سیٹھ عبد اللہ بھائی اور حضرت سیٹھ حسن یادگیری کی رہین منت ہے۔حضرت سیٹھ حسن نے باوجود مختلف قسم کے ابتلاؤں کے ( جن میں وہ عبد شکور ثابت ہوئے ) میرا ہاتھ مضبوط کرنے کو قدم بڑھایا اس کی تفصیل میں کتاب تعارف میں انشاء اللہ کروں گا۔سر دست میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ احباب توجہ فرمائیں اور اللہ تعالیٰ مجھے صحت و توفیق عطا فرمائے تو یہ کام مسلسل جاری رہ سکتا ہے اس کے لئے میں نے اپنی تجویز یا تحریک دوسری جگہ کی ہے، احباب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں اور ایسے مخلصین سے تعاون کی توقع، بالآ خر ساری توفیقیں اللہ تعالیٰ ہی کے حضور سے آتی ہیں اُسی کے آستانہ پر گر کر کہتا ہوں۔آغاز کرده ام تو رسانی به انتہا خاکسار یعقوب علی عرفانی نزیل سکندر آباد ۲۰ / نومبر ۱۹۴۳ء