سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 447 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 447

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۴۷ پہلوؤں کے ساتھ پوری ہو جاتی۔سو ابھی میں اس سوچ میں تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ صاحب ڈسٹرکٹ سپر نٹنڈنٹ بہادر پولیس مسجد میں ہیں۔تب میں بڑی خوشی سے گیا اور صاحب بہادر نے مجھے کہا کہ ' مجھے حکم آگیا ہے کہ قتل کے مقدمہ میں آپ کے گھر کی تلاشی کروں“ تلاشی کا نام سن کر مجھے اس قدر خوشی ہوئی جیسے اُس ملزم کو ہو سکتی ہے جس کو کہا جائے کہ تیرے گھر کی تلاشی نہیں ہوگی۔تب میں نے کہا کہ آپ اطمینان کے ساتھ تلاشی کریں اور میں مدد دینے میں آپ کے ساتھ ہوں۔اس کے بعد میں ان کو مع دوسرے افسروں کے اپنے مکان میں لے آیا۔اور اوّل مردانہ مکان میں ، پھر زنانہ مکان میں۔تمام بستہ جات وغیرہ انہوں نے دیکھ لئے اور مہمان خانہ ومطبع وغیرہ مکانات سب کے سب دکھلا دیئے گئے۔غرض صاحب موصوف نے عمدہ طور پر اپنے فرض منصبی کو ادا کیا اور بہت ساحصہ وقت کا خرچ کر کے اور خدا کی پیشگوئی کو اپنے ہاتھوں سے پوری کر کے آخر آٹھ بجے رات کے قریب چلے گئے۔یہ تو سب کچھ ہوا۔مگر ہمیں اس بات کی نہایت خوشی ہوئی کہ اس روز براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۶ اور ۵۵۷ کی پیشگوئی کامل طور پر پوری ہوگئی۔اور جیسا کہ لکھا تھا چمکدار نشان کے لوازم ظہور میں آگئے۔المشتهر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی ۱۱ اپریل ۱۸۹۷ء ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۷۸ ۷۹ طبع بار دوم )