سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 416 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 416

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۱۶ آجاتی تھیں جہاں کوئی شخص بھی صبر اور حوصلہ سے کام ہی نہیں لے سکتا۔اور جوش اور غضب میں آکر نا گفتنی اور ناکردنی باتیں کر گزرتا ہے۔مثلاً وقت پر کھانا ہی تیار نہ ہوا تو گھر بھر میں ایک آفت بیا ہے۔یا بچوں نے شور کرنا شروع کر دیا اور صاحب خانہ کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔وغیرہ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے مختلف حصوں اور حالتوں پر نظر کرو۔اور واقعات کا دقت نظر کے ساتھ مطالعہ کرو۔تو معلوم ہوگا کہ یہ نفس مطمئنہ مجسم ہیں۔“ اور غضب اور غصہ کی وہ قو تیں جو انسان کو اخلاق سے گرا کر نیچے گرا دیتی ہیں۔آپ سے سلب کر لی گئی تھیں۔اب میں واقعات اور حالات کی روشنی میں آپ کے خلق عظیم کی شان حلم و برداشت کو دکھاتا ہوں۔اندرون خانہ زندگی میں حوصلہ اور علم کے مناظر سب سے پہلے میں اندرون خانہ کی زندگی میں حضور کے حلم وحوصلہ کے شعبوں کو دکھاتا ہوں۔اور اس کے لئے میں پسند کرتا ہوں کہ حضرت مخدوم الملت کے بیان کردہ واقعات کو اولاً ذکر کروں۔جوانہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ کر لکھے ہیں۔بچوں سے شفقت کے باب میں میں نے بیان کیا ہے کہ کس طرح پر بچے بار بار آکر دروازہ پر دستک دیتے اور دروازہ کھلواتے۔بعض اوقات ہیں ہیں دفعہ ہوتی تھیں۔مگر آپ نے پڑھا ہے کہ حضرت کبھی ناراض نہیں ہوئے چیں برجیں نہیں ہوئے۔یہ آپ کے حوصلہ اور علم کی ایک مثال ہے۔ایک اور موقعہ کے متعلق حضرت مخدوم الملت فرماتے ہیں۔" آپ کے حلم اور طرز تعلیم اور قوت قدسیہ کی ایک بات مجھے یاد آتی ہے دو سال (۱۸۹۷ ء یا ۱۸۹۸ء کا واقعہ ہے۔عرفانی) کی بات ہے تقاضائے سن اور عدم علم کی وجہ سے اندر کچھ دن کہانی کہنے اور سننے کا چسکا پڑ گیا آدھی رات گئے تک سادہ اور معصوم کہانیاں اور پاک دل بہلانے والے قصے ہو رہے ہیں اور اس میں عادتاً ایسا استغراق ہوا کہ گویا وہ