سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 386 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 386

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۸۶ بڑے بڑے مرتاض صوفیوں اور دنیا وما فیہا سے دل برداشتگی اور واسوختگی کے اشعار وردِ زبان رکھنے والے زاہدوں اور بڑے بڑے اتباع کے مدعیوں اور علماء سوء کو دیکھا گیا ہے کہ جلوت میں ابنائے دنیا کے حضور گر بہ مسکین کی طرح بیٹھتے ہیں اور ہر ایک دقیقہ کے بعد سر اٹھا کر اور سینہ ابھار کر ایک آہ سر دبھر دیتے ہیں اور مشتاقان بخن کے انتظار شدید کے بعد بھی زبان پاک کو کلام سے اگر چہ موزوں اور برمحل کیوں نہ ہو آلودہ نہیں کرتے گھر میں بدمزاج اور گرگ و پلنگ ہیں۔ہندوستان میں ایک نامی گرامی سجادہ نشین ہیں لاکھ سے زیادہ اُن کے مرید ہیں اور خدا کے قرب کا انہیں دعویٰ بھی بڑا ہے ان کے بہت ہی قریب متعلقین سے ایک نیک بخت عورت کو کچھ مدت سے ہمارے حضرت کے اندرون خانہ میں رہنے کا شرف حاصل ہے۔وہ حضرت اقدس کا گھر میں فرشتوں کی طرح رہنا، نہ کسی سے نوک ٹوک، نہ چھیڑ چھاڑ جو کچھ کہا گیا اس طرح مانتے ہیں جیسے ایک واجب الاطاعت مطاع کے امر سے انحراف نہیں کیا جاتا ان باتوں کو دیکھ کر وہ حیران ہو ہو جاتیں اور بارہا تعجب سے کہہ چکی ہیں کہ ہمارے حضرت شاہ صاحب کا حال تو سراسر اس کے خلاف ہے۔وہ جب باہر سے زنانہ میں آتے ہیں ایک ہنگامہ رست خیز بر پا ہو جاتا ہے۔اس لڑکے کو گھور ، اُس خادمہ سے خفا ، اس بچہ کو مار ، بیوی سے تکرار ہو رہی ہے کہ نمک کھانے میں کیوں زیادہ یا کم ہو گیا، یہ برتن یہاں کیوں رکھا ہے اور وہ چیز وہاں کیوں دھری ہے، تم کیسی پھوہڑ ، بد مذاق اور بے سلیقہ عورت ہوا ور کبھی جو کھا ناطبع عالی کے حسب پسند نہ ہو تو آگے کے برتن کو دیوار سے شیخ دیتے ہیں اور بس ایک کہرام گھر میں بچ جاتا ہے۔66 عورتیں بلک بلک کر خدا سے دعا کرتی ہیں کہ شاہ صاحب باہر ہی رونق افروز رہیں۔“ سیرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام مصنفہ حضرت مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوٹی صفحہ ۱ تا ۱۸) اگر کبھی کوئی خاص فرمائش کی ہے کہ وہ چیز ہمارے لئے تیار کر دو اور عین اس وقت