سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 350 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 350

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۵ لفظ استعمال فرماتے۔کوئی تحریر آپ کی ایسی نہیں ملے گی جس میں اپنے نام کو خاکسار کے ساتھ نہ لکھا ہو۔آپ کی طبیعت پر خاکساری اور فروتنی کا بہت غلبہ تھا۔بہت ممکن ہے کہ سیرت کے کسی دوسرے مقام پر میں اس کا ذکر کسی قدر تفصیل سے کروں۔ایک موقعہ پر فرماتے ہیں۔کرم خا کی ہوں مرے پیارے نہ آدم زاد ہوں ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار لیکن جب آپ اپنے خدا داد رتبہ اور مقام کا ذکر فرماتے تو اس وقت اپنی ہستی کو گم کر کے اس مقام کا اظہار اور اعلان فرماتے اور اسی وجہ سے بعض کو ر چشموں کو ان بلند پایہ دعاوی سے دھو کہ لگتا اور انہیں اس میں تعلی کی بو آتی۔مگر یہ خودان کا اپنا نقص اور قصور فہم تھا۔المختصر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے خدام سے ہمیشہ حسن سلوک فرماتے۔ان کی کمزوریوں سے چشم پوشی کرتے اور ان کی خوبیوں پر تحسین اور شکر گزاری۔خدام ایسے آقا کی غلامی پر ناز کرتے ہیں اور ان ایام کی یادا نہیں تڑپا جاتی ہے۔