سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 319 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 319

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۱۹ کے متعلق کرنا ہے۔مباحثہ کے شروع میں آپ ہال بازار میں مطبع ریاض ہند کے متصل ایک مکان میں قیام فرما تھے۔ایک حصے میں حضور خود رہتے تھے۔اور دوسرے حصہ میں مہمانوں کا قیام تھا۔خاکسار عرفانی جب تک امرتسر میں رہا۔اسی مکان میں رہا۔اور وہیں سے الحکم کا اجراء ہوا۔ایک روز جب آپ مباحثہ کر کے واپس آئے تو دوسرے دن کا پرچہ لکھوانے کے لئے آپ کو کاغذات مباحثہ کو پڑھنا اور جواب کے لئے کچھ یادداشتیں لکھنا تھا۔مولوی اللہ دین صاحب امرتسری بائبل سے بعض حوالہ جات جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مضمون کے لحاظ سے ضروری تھے۔نشان لگانے پر مامور تھے۔اور خاکسار عرفانی بھی اس کام میں ان کو مدددیتا تھا۔ہم دونوں ان حوالجات کی فہرست تیار کر کے حضرت کے پاس لے کر گئے۔گھر میں کوئی ایسی جگہ نہ تھی جہاں حضرت اقدس علیحدہ بیٹھ سکتے۔مردانہ مکان مہمانوں سے ایسا بھرا ہوا تھا کہ بہت تکلیف تھی۔چنانچہ بہت جلد اس مکان کو چھوڑ کر میرمحمود صاحب ریکیں امرتسر کی تحریک پر اُن کے ایک بہت بڑے مکان میں جو کڑہ اہلو والیاں میں واقع ہے چلے گئے تھے۔غرض اس مکان میں جگہ نہ تھی موسم خطر ناک گرم تھا۔حضرت اقدس اس موقعہ پر کوٹھے پر دیوار کے سایہ میں ایک معمولی چٹائی بچھا کر بیٹھے ہوئے تھے۔اور کاغذات کو پڑھ رہے تھے۔اس چٹائی پر کوئی دری کوئی تکیہ کچھ بھی نہ تھا اور وہ اتنی بڑی بھی نہ تھی کہ اس پر اگر آپ لیٹنا چاہتے تو لیٹ سکتے۔اسی طرح جب اس مکان سے اٹھ کر خان محمد شاہ والے مکان میں چلے گئے تو آپ کو اسہال کی شکایت تھی۔آخری دن تو بہت ہی زیادہ اسہال آئے تھے۔اسی مقصد کے لئے مجھے اور میاں اللہ دین صاحب کو اسی مکان میں اندر جانا پڑا تو آپ ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے اور وہ اتنی چوڑی تھی کہ آپ کا نیچے کا جسم گھٹنوں تک زمین پر تھا مگر آپ نہایت بے تکلفی اور سادگی سے اس پر لیٹے ہوئے اٹھ بیٹھے۔میں بیان نہیں کر سکتا کہ ان واقعات کو دیکھ کر میرے اور میاں اللہ دین صاحب کے دل پر کیا گزرا۔آنکھوں کے سامنے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ واقعہ گزر گیا کہ ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک بوریئے پر آرام فرمارہے تھے۔اٹھے تو لوگوں نے دیکھا کہ پہلوئے مبارک پر نشان پڑگئے ہیں۔عرض کی یا رسول اللہ کیا ہم لوگ کوئی گڈا بنوا کر حاضر