سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 316
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۱۶ سادگی کی شان کا ایک جلوہ تصویر کے وقت ۱۸۹۹ء میں یورپ میں تبلیغ کے نکتہ خیال اور ضرورت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فوٹو لینے کی ضرورت پیش آئی۔لاہور سے ایک مصور بلایا گیا۔اور فوٹو کا انتظام کیا گیا۔فوٹوگرافر اپنے علم کے لحاظ سے اور تصویر کی خوبی کے پہلو کو مد نظر رکھ کر حضرت مسیح موعود کو اپنی نشست اور سامنے کی طرف دیکھنے کے متعلق کچھ ہدایات دینا چاہتا تھا۔بلکہ اس نے نہایت ادب سے عرض بھی کر دیا۔جو ہستی تکلفات اور تصنع کی خوگر نہ ہو۔اس سے یہ قطعی ناممکن تھا کہ وہ ان ہدایتوں کی پابندیاں کرسکتی۔ہر چند کوشش کی چند مرتبہ اس نے آپ کے لباس اور نشست وغیرہ کے متعلق عرض کیا۔آخر وہ عاجز آگیا۔اس لئے کہ وہ انتظام نہ رہ سکتا تھا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ فوٹو اس شان سادگی کی ایک نمایاں تصویر آج بھی ہمارے ہاتھ میں ہے۔اور اپنی پوری سادگی کے ساتھ حقیقی جلال اور شان آپ کے چہرہ پر ہویدا ہے۔مکان ولباس میں سادگی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ سادگی آپ کے رہنے کے مکان اور پہننے کے لباس میں صاف صاف نظر آتی تھی۔جہاں تک طہارت۔نظافت اور حفظ صحت کا تعلق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کی بے حد رعایت کرتے تھے۔اور ایسی رعایت کہ دوسرے کے لئے شاید تکلیف دہ ہو۔مگر آپ کا یہ فعل رعایت اسباب اور طہارت و نظافت کے شرعی آداب اور احکام کی تعمیل میں ہوتا تھا۔اس میں وہ تکلف جو بانکمپین اور نری نمود کا رنگ رکھتا ہے قطعا نہیں پایا جاتا تھا۔لباس کے متعلق میں نے شمائل و عادات کے باب میں بحث کر دی ہے۔اور لباس کے متعلق حالات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کس طرح پر آپ سادہ لباس پہنا کرتے تھے۔گرگابی کی شناخت کے لئے کیا انتظام ہوتا۔گھڑی کا استعمال کس رنگ میں کرتے۔پلنگ سے کس طرح پر میز وغیرہ کا کام ایک ہی وقت لیتے تھے۔عرفی تکلفات اور نمائش کا غلام تو اس قسم کی باتوں کو دیکھ کر شاید گھبرا جاتا مگر آپ کبھی اس کی پرواہ نہ کرتے تھے۔حضرت