سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page iii of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page iii

نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض ناشر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی سیرت، شمائل و اخلاق اور عادات کے بارہ میں جاننا یقیناً ہر احمدی کی خواہش ہے اور محبت امام الزمان کا تقاضا بھی ہے کہ ہمیں حضور کے شب و روز کے بارہ میں آگاہی ہو۔ایک لمبے عرصہ کے بعد نظارت اشاعت احباب کی خدمت میں سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مصنفہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کو پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔اس اشاعت کو ایڈیشن اوّل کے عین مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔تمام حوالہ جات کو اصل کتب سے چیک کر کے درست کر دیا گیا ہے نیز منظوم فارسی کلام کا ترجمہ حاشیے میں دے دیا گیا ہے۔یہ کتاب پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔افسوس کہ حصہ چہارم با وجود تلاش کے دستیاب نہیں ہوسکا اس لئے وہ شامل اشاعت نہیں باقی چاروں حصے پیش خدمت ہیں۔اس کتاب کی پروف ریڈنگ کا کام مکرم محمد یوسف صاحب شاہد مربی سلسلہ نے کیا اور کمپوزنگ مکرم عدیل خرم صاحب مربی سلسلہ نے کی ہے۔قارئین سے درخواست ہے کہ نظارت اشاعت کے تمام کارکنان کو جنہوں نے اس سلسلہ میں خدمت کی توفیق پائی ہے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ احباب جماعت کو سیرت پاک حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو پڑھنے اور اس کو اپنی زندگیوں میں جاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ناظر اشاعت اگست ۲۰۱۶ء