سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 250 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 250

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام جائیں تو وہ حقیقی دوست کہلانے کا مستحق ہے۔۲۵۰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایثار کی بہت سی مثالیں اور واقعات ہیں اور اس ایثار میں دوست و دشمن سب شامل ہیں۔میں اس وقت صرف دوستوں کے لئے ایثار کا ذکر کرتا ہوں اور وہ بھی اس لئے کہ حقوق دوستی میں ایثار داخل ہے۔ورنہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایثار پر اس وقت ہی بحث کروں گا جب آپ کے جو دوسخا اور بذل وعطا کے کمالات کا اظہار ہوگا۔دوستوں کے لئے آپ کے ایثار کی ایک مثال میں ذیل میں پیش کرتا ہوں۔حضرت منشی اروڑے خان صاحب رضی اللہ عنہ کا واقعہ حضرت منشی اروڑے خان صاحب جماعت کپورتھلہ کے ایک مخلص و ممتاز بزرگ تھے جو آخر تحصیل دار ہو کر پنشن یاب ہوئے اور قادیان ہی میں آکر دھونی رما کر بیٹھ گئے اور مرکر ہی یہاں سے اٹھے۔اُن کے حالات زندگی انشاء اللہ العزیز توفیق ملنے پر جدا گانہ لکھے جائیں گے وہ حضرت کے ساتھ عاشقانہ رنگ رکھتے تھے کوئی موقع حضرت کی زندگی میں نہیں آیا جو کوئی اہمیت رکھتا ہو اور وہ حضرت کے پاس نہ آئے ہوں۔انہوں نے ایک مرتبہ حضرت مسیح موعود کے اس تعلق کا ذاتی واقعہ بیان کیا جو حضور کو اپنے دوستوں سے تھا وہ یہ ہے۔ایک مرتبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گورداسپور ایک ضروری کام کے لئے جانا تھا آپ جب قادیان سے روانہ ہوئے تو بہت سے لوگ آپ کی مشایعت کے لئے اس سڑک تک جو کہ بٹالہ کو جاتی ہے آپ کے ساتھ آئے۔اس سڑک پر جا کر آپ ٹھہر گئے اور واپس قادیان آنے والے لوگوں سے مصافحہ کر کے فرمایا کہ تم واپس چلے جاؤ۔اور چنداصحاب جنہوں نے آپ کے ساتھ گورداسپور جانا تھا ان کو فرمایا کہ تم آگے چلو اور مجھ کو کہا کہ تم ٹھہرو۔سب اصحاب چلے گئے صرف میں اور حضرت صاحب اور یکہ والا وہاں رہ گئے۔حضور نے فرمایا کہ مجھ کو پاخانہ جانا ہے میں قریب کے کنوئیں سے ایک لوٹا پانی کا بھر لایا اور حضور کو دے دیا۔آپ قریباً ایک گھنٹہ میں فارغ ہو کر آئے۔گاڑی کا