سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 246
سیرت حضرت مسیح موعود علیہا ۲۴۶ البدر نکالا مختلف اوقات میں نہیں شروع سے آخری دم تک ( مرحوم افضل کے عہد میں۔عرفانی) انہیں مصیبتیں اور رکاوٹیں پیش آئیں۔شاید کم ہی لوگ واقف ہوں گے مرحوم اور اس کے عیال نے بسا اوقات دن کو آدھا پیٹ کھانا کھایا اور رات کو بھوکے سو گئے اور اکثر خشک نون ، مرچ کے ساتھ کچی پکی مستی روٹیاں کھا کر گزارہ کیا۔کچی پکی میں نے اس لئے کہا کہ ایندھن خریدنے کی طاقت بھی نہ ہوتی۔نہ صرف بچے بچھٹے پرانے کپڑوں میں ادھر اُدھر پھرتے نظر آتے بلکہ خوبصورت نوجوان باپ بھی اسی رحم انگیز ہیئت میں باہر نکلتا اور کاروبار کرتا ہے۔ایک لائق اور بہتوں سے افضل منشی انگریزی میں عمدہ دستگاہ رکھنے والا باہر نکل کر خوب کمانے اور عمد ہ گزران والا ، کونسی بات تھی جس نے اسے ایسی زاہدانہ زندگی کے اختیار کرنے پر مجبور کیا ، اس کا جواب صاف ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شناخت اور آپ کی معیت کی لذت۔غرض مرحوم کے اخلاق میں یہ استقامت اور استقلال کا خلق مجھے قابل قدر اسوہ نظر آیا ہے یہی وہ نور ہے جس سے اللہ تعالیٰ ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے نو جوان بھائی کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کی استقامت کے نمونے سے بہتوں کو مستفید کرے۔آمین عبدالکریم ۳/اپریل ۱۹۰۵ء البدر مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۲) مرحوم افضل کے اندر یہ تبدیلی صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس خلق نے کی کہ آپ رعایت عہدِ دوستی یہاں تک کرتے ہیں کہ ایک شخص جو اپنے تعلقات کو اس طرح پر توڑ دینے کو آمادہ ہے وہ اس قابل نہیں کہ ہمارے ساتھ رہے۔چنانچہ اس نے سمجھ لیا کہ ایسا ہی وجود ہوسکتا ہے جس کی صحبت اور معیت انسان کی زندگی میں روح اور اطمینان پیدا کر سکتی ہے اور پھر جو انقلاب اس کی