سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 233 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 233

سیرت حضرت مسیح موعود علیہا ۲۳۳ صاحبزادہ مبارک احمد کی وفات پر حضرت اقدس کی تقر یہ باغ میں فرمایا ” قضا و قدر کی بات ہے۔اصل مرض سے ( مبارک احمد نے ) بالکل مخلصی پالی تھی۔بالکل اچھا ہو گیا تھا۔بخار کا نام ونشان بھی نہ رہا تھا۔یہی کہتا رہا کہ مجھے باغ میں لے چلو۔باغ کی خواہش بہت کرتا تھا سو آ گیا۔اللہ تعالیٰ نے اس کی پیدائش کے ساتھ ہی موت کی خبر دے رکھی تھی۔تریاق القلوب میں لکھا ہے۔" انّى اَسْقُطُ مِنَ اللهِ وَاصِيْبُهُ " مر قبل از وقت ذہول رہتا ہے اور ذہن منتقل نہیں ہوا کرتا۔پھر ایک جگہ پیشگوئی ہے۔” ہے تو بھاری مگر خدائی امتحان کو قبول کر۔پھر کئی دفعہ یہ الہام بھی ہوا ہے۔اِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَ كُمْ تَطْهِيرًا “ اور پھر اہل بیت کو مخاطب کر کے فرمایا ہے۔"يَايُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ “ اور پھر فرمایا ہے ” يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمُ۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں کے لیے یہ بڑا تطہیر کا موقع ہے۔ان کو بڑے بڑے تعلقات ہوتے ہیں اور اُن کے ٹوٹنے سے رنج بہت ہوتا ہے۔میں تو اس سے بڑا خوش ہوں کہ خدا کی بات پوری ہوئی۔گھر کے آدمی اُس کی بیماری میں بعض اوقات بہت گھبرا جاتے تھے۔میں نے اُن کو جواب دیا تھا کہ آخر نتیجہ موت ہی ہونا ہے یا کچھ اور ہے۔دیکھو ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُدعُونَ أَسْتَجِبْ لَكُمْ ( الـمـؤمــن :(1) یعنی اگر تم مجھ سے مانگوتو قبول کروں گا اور دوسری جگہ فرمایا۔وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصُّبِرِينَ