سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 222 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 222

سیرت ضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۲۲ اور اسی اشتہار میں آپ نے بیعت لینے کا اعلان کیا۔غور کرو کہ ایک طرف مخالفین نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے اور اعتراضوں کی بھر مار اور بوچھاڑ ہو رہی ہے اور آپ بیعت کے لئے لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں؟ اگر یہ سلسلہ خدا کی طرف سے نہ ہوتا اور آپ خدا کے بلائے نہ بولتے اور بشیر اؤل کی وفات آپ کی ایمانی اور عرفانی ترقیات کا موجب نہ ہوتی تو ایسی حالت میں کوئی دنیا دار مد تر کبھی بھی اس قسم کا شتہار بیعت کے لئے جاری نہ کرتا۔یہ حالات کیا ظاہر کرتے ہیں یہ کہ آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر ابتلا اور آزمائش کے وقت خوشی ہوتی اور آپ شرح صدر سے رضا بالقضا کا ایک مکمل نمونہ ہوتے تھے۔میں اس موقع پر ” حقانی تقریر کا مندجہ ذیل اقتباس دیئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ یہ آپ کی معرفت اور بصیرت کی ترقی اور آپ کے علوم میں ازدیاد اور آپ کے قلب مطمئن کی ایک تفسیر اور تصویر ہے۔یہ بھی نہیں سمجھنا چاہئے کہ کی اجتہادی غلطی سے ربانی پیش گوئیوں کی شان و شوکت میں فرق آجاتا ہے یا وہ نوع انسان کے لئے چنداں مفید نہیں رہتیں یا وہ دین اور دینداروں کے گروہ کو نقصان پہنچاتی ہیں کیونکہ اجتہادی غلطی اگر ہو بھی تو محض درمیانی اوقات میں بطور ابتلاء کے وارد ہوتی ہے اور پھر اس قدر کثرت سے سچائی کے نور ظہور پذیر ہوتے ہیں اور تائیدات الہیہ اپنے جلوے دکھاتے ہیں کہ گویا ایک دن چڑھ جاتا ہے اور مخاصمین کے سب جھگڑے ان سے انفصال پاجاتے ہیں۔لیکن اس روز روشن کے ظہور سے پہلے ضرور ہے کہ خدائے تعالیٰ کے فرستادوں پر سخت سخت آزمائشیں وارد ہوں اور ان کے پیرو اور تابعین بھی بخوبی جانچے اور آزمائے جائیں تا خدا تعالیٰ بچوں اور کچوں اور ثابت قدموں اور بُزدلوں میں فرق کر کے دکھلا دیوے۔