سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 204 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 204

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۰۴ غیروں سے کرنا اُلفت کب چاہے اس کی غیرت مجھے کبھی ایسا موقع چند مخلصانہ نصائح کا آپ کے لئے نہیں ملا جیسا آج ہے۔جاننا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی غیوری محبت ذاتیہ میں کسی مومن کی اس کے غیر سے شراکت نہیں چاہتی۔ایمان جو ہمیں سب سے زیادہ پیارا ہے وہ اسی بات سے محفوظ رہ سکتا ہے کہ ہم محبت میں دوسرے کو اس سے شریک نہ کریں۔اللہ جل شانہ مومنین کی علامت یہ فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ (البقرة: ١٦٢) - یعنی جو مومن ہیں وہ خدا سے بڑھ کر کسی سے دل نہیں لگاتے محبت ایک خاص حق اللہ جَلَّ شَانُہ کا ہے۔جو شخص اس کا حق دوسرے کو دے گا وہ تباہ ہوگا۔تمام برکتیں جو مردان خدا کو ملتی ہیں۔تمام قبولیتیں جو ان کو حاصل ہوتی ہیں کیا وہ معمولی وظائف سے یا معمولی نماز روزہ سے ملتی ہیں۔مردان خدا کی قبولیت کا راز ہرگز نہیں بلکہ وہ تو حید فی المحبت سے ملتی ہیں اسی کے ہو جاتے ہیں اسی کے ہو رہتے ہیں اپنے ہاتھ سے دوسروں کو اس کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔میں خوب اس درد کی حقیقت کو پہچانتا ہوں جو ایسے شخص کو ہوتا ہے کہ یک دفعہ وہ ایسے شخص سے جدا کیا جاتا ہے جس کو وہ اپنے قالب کی گویا جان جانتا ہے۔لیکن مجھے زیادہ غیرت اس بات میں ہے کہ ہمارے حقیقی پیارے کے مقابل پر کوئی اور نہ ہونا چاہیے؟ ہمیشہ سے میرا دل یہ فتویٰ دیتا ہے کہ غیر سے مستقل محبت کرنا جس سے الہی محبت باہر ہو خواہ وہ بیٹا یا دوست کوئی ہو ایک قسم کا کفر اور کبیرہ گناہ ہے جس سے اگر نعمت و رحمت الہی تدارک نہ کرے تو سلپ ایمان کا خطرہ ہے۔