سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 202 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 202

سیرت حضرت مسیح موعود علیہا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبّی اخویم چوہدری رستم علی صاحب سَلَّمَهُ تَعَالَى - السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔چونکہ وفات پسر مرحوم کی خدا تعالیٰ کا فعل ہے اور صبر پر وہ اجر ہے جس کی کوئی انتہا نہیں۔اس لئے آپ جہاں تک ممکن ہو اس غم کو غلط کریں خدا تعالیٰ نعم البدل اجر عطا کر دے گا۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔خدا تعالیٰ کے خزانوں میں بیٹوں کی کمی نہیں۔غم کو انتہا تک لے جانا اسلام کے خلاف ہے۔میری نصیحت محض اللہ ہے جس میں سراسر آپ کی بھلائی ہے۔اگر آپ کو اولا د اور لڑکوں کی خواہش ہے تو آپ کے لئے اس کا دروازہ بند نہیں۔علاوہ اس کے شریعت اسلام کی رو سے دوسری شادی بھی سنت ہے میرے نزدیک مناسب ہے کہ آپ ایک دوسری شادی بھی کر لیں جو باکرہ ہو اور حسن ظاہری اور پوری تندرستی رکھتی ہو اور نیک خاندان سے ہو۔اس سے آپ کی جان کو بہت آرام ملے گا اور تقویٰ تعد ِد ازدواج کو چاہتا ہے۔اچھی بیوی جو نیک اور موافق اور خوبصورت ہو تمام غموں کو فراموش کر دیتی ہے۔قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ اچھی بیوی بہشت کی نعمت ہے اس کی تلاش ضرورضرور رکھیں۔آپ ابھی نوجوان ہیں خدا تعالیٰ اولا د بہت دے دے گا۔اس کے فضل پر قوی امید رکھیں۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوبات احمد جلد ۲ صفحه ۷۸ ۵ مطبوعہ ۲۰۰۸ء)