سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 201 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 201

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۰۱ گیا۔اِنِّی بِفِرَاقِهِ لَمَحْرُونٌ وَادْعُوا اللَّهَ بَدْلَهُ نورالدین ایک اور تعزیت نامہ مکتوبات احمد جلد ۲ صفحہ ۱۱،۱۰ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ایسا ہی ستمبر ۱۸۸۶ء میں حضرت حکیم الامت کا ایک بچہ فوت ہو گیا۔۲۰ ستمبر ۱۸۸۶ء کو آپ نے مندرجہ ذیل تعزیت نامہ تحریر فرمایا۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی فکر می اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سَلَّمَهُ تَعَالَى۔بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔استماع واقعہ وفات فرزند دلبند آن مخدوم سے حزن و اندوہ ہوا۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔خدا وند کریم بہت جلد آپ کو نعم البدل عطا کرے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے اور جو چاہتا ہے کرتا ہے۔انسان کے لئے اس کے گوشہ ، جگر کا صدمہ بڑا بھارا زخم ہے اس لئے اس کا اجر بھی بہت بڑا ہے۔اللہ جل شانہ آپ کو جلد تر خوش کرے۔آمین ثم آمین مکتوبات احمد جلد ۲ صفحہ ۱۷ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) چوہدری رستم علی صاحب رضی اللہ عنہ کے نام تعزیت نامہ حضرت چوہدری رستم علی صاحب رضی اللہ عنہ سلسلہ کے اول الخادمین اور مخلصین میں سے ایک تھے۔اپنی ساری عمر ساری کمائی کو وہ اس راہ میں خرچ کر دینا ایک معمولی بات سمجھتے تھے۔ان کے گھر میں ایک ہی بیٹا تھا اور وہ فوت ہو گیا۔آپ نے ان کو مندرجہ ذیل تعزیت نامہ اپنے ہاتھ سے لکھ کر بھیجا۔