سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 177 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 177

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام 122 مولیٰ کریم کے حضور جاپہنچے۔اپنی زندگی کے آخری ایام میں وہ اپنے بھائی ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کے پاس بمقام فاضل کا تھے۔ان پر حضرت اقدس کی محبت کا غلبہ ہوا تو انہوں نے خواہش کی کہ حضرت کو دیکھیں خود ان کا آنا نہایت ہی مشکل ہو گیا تھا کیونکہ سفر کے قابل نہ تھے اور اس جوش کو دبا بھی نہ سکتے تھے انہوں نے حضرت اقدس کو خط لکھا کہ حضور اس جگہ فاضل کا میں آن کرمل جاویں میرا دل بہت چاہتا ہے کہ میں حضور کی زیارت کروں۔پھر اسی مضمون کا ایک تار بھی دیا۔حضرت مسیح موعود نے اس کے جواب میں جو خط ان کو لکھا اس سے اس فطرت کا اظہار نمایاں طور پر ہوتا ہے جو آپ میں رقت قلبی کی تھی۔خط بنام مرزا ایوب بیگ مرحوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی مرزا ایوب بیگ صاحب و محبی عزیز مرزا یعقوب بیگ صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اس وقت جو میں دردسر اور موسمی تپ سے یک دفعہ سخت بیمار ہو گیا ہوں مجھ کو تار ملی۔جس قدر میں عزیزی مرزا یوب بیگ کے لئے دعا میں مشغول ہوں اس کا علم تو خدا تعالیٰ کو ہے۔خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہرگز ناامید نہ ہونا چاہئے۔میں تو سخت بیماری میں بھی آنے سے فرق نہ کرتا لیکن میں تکلیف کی حالت میں ایسے عزیز کو دیکھ نہیں سکتا میرا دل جلد صدمہ قبول کرتا ہے یہی چاہتا ہوں کہ تندرستی اور صحت میں دیکھوں جہاں تک انسانی طاقت ہے اب میں اس سے زیادہ کوشش کروں گا مجھے پاس اور نزدیک سمجھو نہ دور۔میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے میں اس درددل کو بیان کروں۔خدا کی رحمت سے ہرگز ناامید مت ہو، خدا بڑے فضل اور کرم کا مالک ہے اس کی قدرت اور فضل اور رحمت سے کیا دور ہے کہ عزیزی ایوب بیگ کو تندرستی میں جلد تر دیکھوں۔اس علالت کے وقت جو تار مجھ کوملی میں ایسا سراسیمہ ہوں کہ قلم ہاتھ