سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 176
سیرت ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام 127 ہوئے تو انشاء اللہ اتوار کو کسی وقت پہنچ جائیں گے۔اطلاع دہی کے لئے لکھا گیا ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداس پور پنجم جنوری ۱۸۸۸ء روز پنجشنبہ۔مکتوبات احمد جلد ۲ صفحه ۴ ۵ مطبوعه ۲۰۰۸ء) اس اطلاع کے بعد آپ حسب وعدہ جموں تشریف لے گئے۔خاکسار عرفانی نے جموں میں اس مکان کو دیکھا ہے جہاں حضرت فروکش ہوئے تھے اس کے لئے میں مخدومی خلیفہ نورالدین صاحب سَلَّمَهُ اللهُ تَعَالٰی کا رہین منت ہوں کہ خصوصیت سے وہ مجھے اس مکان میں لے گئے۔غرض آپ نے عیادت کے لئے سفر بھی کئے۔خطوط کے ذریعہ عیادت کا سلسلہ بہت وسیع تھا۔اگر میں ان خطوط کو جو محض عیادت کے لئے لکھے گئے ہیں درج کرنا شروع کروں تو اخلاق و شمائل کا یہ حصہ انہیں خطوط پر ختم ہو جائے اور خطوط باقی رہ جائیں۔عیادت کا دوسرا طریق عیادت کے لئے باوجود یکہ آپ تشریف لے جاتے تھے لیکن یہ بھی ایک صحیح واقعہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے قلب کو مخلوق کی ہمدردی اور غم گساری کے لئے جہاں استقلال سے مضبوط کیا ہوا تھا وہاں محبت اور احساس کے لئے اتنار قیق تھا کہ آپ اپنے مخلص احباب کی تکالیف کو اپنی آنکھ سے نہ دیکھ سکتے تھے اور اندیشہ ہوتا تھا کہ اگر آپ اس موقع تکلیف پر پہنچ جاویں تو طبیعت بگڑ نہ جاوے اس لئے بعض اوقات عیادت کے لئے خود نہ جاتے اور دوسرے ذریعہ سے عیادت کر لیتے یعنی طبیب یا ڈاکٹر کے ذریعہ سے حالات دریافت کرتے رہتے اور مریض کے عزیزوں اور رشتہ داروں کے ذریعہ تسلی دیتے رہتے۔آپ نے اپنی اس رقت قلبی کا اظہار بھی بعض اوقات فرمایا۔ایوب صادق مرحوم کی علالت پر ایک خط مرحوم ایوب صادق ایک نہایت صادق ایک نہایت ہی مخلص اور پُر جوش احمدی نو جوان تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس کو عاشقانہ ارادت تھی۔وہ بیمار ہو گئے اور اسی بیماری میں آخر وہ