سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 153
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۵۳ اس کی تعمیل کی۔اس نے مادہ وغیرہ تو کوئی نہ کیا اور چپکے سے چل دیا۔بغدادی مولوی کا واقعہ حصّہ اوّل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابھی کوئی دعوی نہ کیا تھا۔آپ مجاہدات کر رہے تھے اور عام آدمیوں کی طرح زندگی بسر کرتے تھے۔ایک مولوی آیا جو بغدادی مولوی کے نام سے مشہور تھا۔خصوصیت سے وہ وہابیوں کا بہت دشمن تھا اور جہاں جاتا تھا ان کی بہت مخالفت کرتا وہ قادیان میں بھی آیا تھا باوجود یکہ وہ بہت گالیاں دیتا تھا حضرت اقدس نے اس کی بہت خدمت و تواضع کی اور اکرام مہمان کے شعار کو ہاتھ سے نہ دیا۔وہ اپنے وعظ میں وہابیوں کو گالیاں دیتا رہا۔بعد میں لوگوں نے کہا کہ جس کے گھر میں تم ٹھہرے ہوئے ہو وہ بھی تو وہابی ہے پھر وہ چپ ہی ہو گیا۔حضرت اقدس نے اس واقعہ کو خود بیان کیا ہے مگر اس کا نام نہیں لیا۔احسان کے متعلق تقریر کرتے ہوئے فرمایا ایک عرب ہمارے ہاں آیا وہ وہابیوں کا سخت مخالف تھا یہاں تک کہ جب اس کے سامنے وہابیوں کا ذکر بھی کیا جاتا تو گالیوں پر اتر آتا۔اس نے یہاں آ کر بھی سخت گالیاں دینی شروع کیں اور وہابیوں کو بُرا بھلا کہنے لگا۔ہم نے اس کی کچھ پرواہ نہ کر کے اس کی خدمت خوب کی اور اچھی طرح سے اس کی دعوت کی اور ایک دن جبکہ وہ غصہ میں بھرا ہوا وہابیوں کو خوب گالیاں دے رہا تھا کسی شخص نے اس کو کہا کہ جس کے گھر تم مہمان ٹھہرے ہو وہ بھی تو وہابی ہے۔اس پر وہ خاموش ہو گیا اور اس شخص کا مجھ کو وہابی کہنا غلط نہ 66 تھا کیونکہ میں قرآن شریف کے بعد صحیح احادیث پر عمل کرنا ہی ضروری سمجھتا ہوں۔“ ڈاکٹر پینل کا واقعہ ( بدر مورخہ ۴ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ے کالم نمبرا۔زیر عنوان کمیاب ڈائری) بنوں کے ایک میڈیکل مشنری ڈاکٹر پینل تھے۔یہ شخص بڑا دولت مند اور آنریری طور پر کام کرتا تھا۔بنوں اور اس کے نواح میں اس نے اپنا دجل پھیلایا۔ایک مرتبہ وہ ہندوستان کے سفر پر