سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 610
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۱۰ حصہ پنجم کریں گے تو خدا ان پر بلا نازل کرے گا یہاں تک کہ وہ نابود ہو جائیں گے۔“ ( تذکره صفحه ۱۱۲۰۱۱ مطبوعه ۲۰۰۴ء - مجموعه اشتہارات جلد ا صفحه ۹۶ طبع بار دوم ) (۷) مصلح موعود کی پیشگوئی یوں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام اولا دمبشر ہے اور ہر ایک ان میں سے آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی کے ماتحت موعود ہے لیکن خصوصیت سے حضرت اقدس کو مصلح موعود ایک بیٹے کی بشارت دی گئی تھی اُس کا تذکرہ مختلف جگہ آپ کی تصانیف میں ہے مگر میں صرف بنیادی الہام درج کرتا ہوں۔خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر نے جو ہر یک چیز پر قادر ہے (جَلَّ شَانُهُ وَ عَزَّ اسمه ( مجھ کو اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔سو میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت سے یہ پایہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو (جو ہوشیار پور اور لودھیانہ کا سفر ہے) تیرے لئے مبارک کر دیا۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اے مظفر تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا۔تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجے سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں اور تادین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تاحق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آ جائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور تا لوگ سمجھیں کہ میں قادر ہوں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں اور تاوہ یقین لائیں کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور تا انہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا کے دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفی ﷺ کو انکار اور تکذیب کی راہ سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا۔وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت ونسل ہوگا۔خوبصورت