سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 525
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۲۵ جذبات پر مشتمل ہے جیسے مولوی عبد اللہ صاحب کو آپ نے اپنے مقصد کو دل میں مخفی رکھ کر دعا کے لئے فرمایا اسی طرح یہ خواب کی دعا اس سے بھی بڑھ کر کیفیت اپنے اندر رکھتی ہے اس لئے کہ وہ بیداری کی حالت تھی اور یہاں خواب کی حالت ہے جس میں حواس ظاہری بھی غائب ہیں اب میں اس دعا کو آپ کے ہی الفاظ میں کہتا ہوں لیکن اس کی عظمت اس خواب کے بیان سے ظاہر ہوتی ہے اس لئے اس کا درج کرنا بھی ضروری ہے۔تخمیناً پچیس برس کے قریب عرصہ گزر گیا ہے کہ میں گورداسپورہ میں تھا کہ مجھے یہ خواب آئی کہ میں ایک جگہ چار پائی پر بیٹھا ہوں اور اُسی چار پائی پر بائیں طرف میرے مولوی عبد اللہ صاحب مرحوم غزنوی بیٹھے ہیں جن کی اولا داب امرتسر میں رہتی ہے۔اتنے میں میرے دل میں محض خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک تحریک پیدا ہوئی کہ مولوی صاحب موصوف کو چار پائی سے نیچے اتار دوں۔چنانچہ میں نے اپنی جگہ کو چھوڑ کر مولوی صاحب کی جگہ کی طرف رجوع کیا یعنی جس حصہ چار پائی پر وہ بائیں طرف بیٹھے ہوئے تھے اُس حصے میں میں نے بیٹھنا چاہا تب اُنہوں نے وہ جگہ چھوڑ دی اور وہاں سے کھسک کر پائینتی کی طرف چند انگلی کے فاصلے پر ہو بیٹھے۔تب پھر میرے دل میں ڈالا گیا کہ اس جگہ سے بھی میں اُن کو اٹھا دوں پھر میں اُن کی طرف جھکا تو وہ اس جگہ کو بھی چھوڑ کر پھر چند انگلی کی مقدار پر پیچھے ہٹ گئے۔پھر میرے دل میں ڈالا گیا کہ اِس جگہ سے بھی اُن کو اور زیادہ پائینتی کی طرف کیا جائے۔تب پھر وہ چند انگلی پائینتی کی طرف کھسک کر ہو بیٹھے۔القصہ میں ایسا ہی اُن کی طرف کھسکتا گیا اور وہ پائینتی کی طرف کھسکتے گئے یہاں تک کہ اُن کو آخر کار چار پائی سے اُترنا پڑا اور وہ زمین پر جو محض خاک تھی اور اُس پر چٹائی وغیرہ کچھ بھی نہ تھی اُتر کر بیٹھ گئے۔اتنے میں تین فرشتے آسمان سے آئے۔ایک کا نام ان میں سے خیراتی تھا وہ بھی اُن کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے اور میں چار پائی پر بیٹھا