سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 493
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۹۳ حصہ پنجم مولویوں سے جیسا کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈرایا ہے ویسا ہی ڈرتے رہیں اور ان فتووں کو دیکھ کر حیران نہ ہو جائیں کیونکہ یہ فتوے کوئی نئی بات نہیں اور اگر اس عاجز پر شک ہو اور وہ دعوی جو اس عاجز نے کیا ہے اس کی صحت کی نسبت دل میں شبہ ہو۔تو میں ایک آسان صورت رفع شک کی بتلا تا ہوں۔جس سے ایک طالب صادق انشاء اللہ مطمئن ہو سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اول تو بہ نصوح کر کے رات کے وقت ۲ رکعت نماز پڑہیں جس کی پہلی رکعت میں سورۃ یسین اور دوسری میں ۲۱ مرتبہ سورۃ اخلاص ہو اور پھر بعد اس کے ۳۰۰ مرتبہ درود شریف اور ۳۰۰ مرتبہ استغفار پڑھ کر خدا تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ اے قادر و کریم تو پوشیدہ حالات کو جانتا ہے اور ہم نہیں جانتے اور مقبول اور مردود اور مفتری اور صادق تیری نظر سے پوشیدہ نہیں رہ سکتا پس ہم عاجزی سے تیری جناب میں التجا کرتے ہیں کہ اس شخص کا تیرے نزدیک جو مسیح موعود اور مہدی اور مجددالوقت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے کیا حال ہے۔کیا صادق ہے یا یہ کاذب ، اور مقبول ہے یا مردود اپنے فضل سے یہ حال رؤیا یا کشف یا الہام سے ہم پر ظاہر فرماتا اگر مردود ہے تو اس کے قبول کرنے سے ہم گمراہ نہ ہوں۔اور اگر مقبول ہے اور تیری طرف سے ہے تو اس کے انکار اور اس کی اہانت سے ہم ہلاک نہ ہو جائیں۔ہمیں ہر ایک فتنہ سے بچا اور ہر ایک مقدرت تجھ کو ہی ہے۔آمین یہ استخارہ کم سے کم دو ہفتہ کر یں لیکن اپنے نفس سے خالی ہو کر کیونکہ جو شخص پہلے ہی بغض سے بھرا ہوا ہے اور بدظنی اُس پر غالب آ گئی ہے۔اگر وہ خواب میں اس شخص کا حال دریافت کرنا چاہے۔جس کو وہ بہت ہی برا جانتا ہے۔تو شیطان آتا ہے۔اور موافق اس ظلمت کے جو اس کے دل میں ہے اور پُر ظلمت خیالات اپنی طرف سے اس کے دل میں ڈال دیتا ہے۔پس اس کا پچھلا حال پہلے سے بھی بدتر ہوتا ہے۔سواگر خدا تعالیٰ سے کوئی خبر دریافت کرنا چا ہے۔تو اپنے سینہ کو بکلی بغض اور عناد سے دھو ڈالے اور اپنے تئیں بکلی خالی النفس کرے اور دونوں پہلوؤں بغض اور محبت سے الگ ہو کہ اس سے ہدایت کی روشنی مانگے وہ ضرور اپنے وعدہ کے موافق اپنی طرف سے روشنی نازل کرے گا جس پر نفسانی اوہام کا کوئی دخان نہیں ہوگا سوائے حق کے طالبو ! مولویوں کی باتوں سے فتنہ میں