سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 488
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۸۸ اسی سلسلہ میں یہ اشعار بھی تحریر فرماتے ہیں (۱) ہر آن کاریکه گردد از دعائے محو جانانے (۴) نہ شمشیرے کند آں کار نے بادے نہ بارانے (۲) عجب دارد اثر دستے کہ دست عاشقی باشد (۴) بگرداند جہانے را ز بهر کار گریانی (۳) اگر جنبد لب مردے نے بہر آں کہ سرگرداں (۴) خدا از آسمان پیدا کند هر نوع سامانے (۴) ز کار افتاده را بهر کار می آرد خدا زین ره (۴) ہمیں باشد دلیل آنکه هست از خلق پنهانی (۵) مگر باید که باشد طالب او صابر و صادق (۴) نه بیند روز نومیدی وفادار از دل و جانے غرض دعاؤں کی قوت و تاثیر پر آپ کا ایمان انتہائی مقام پر تھا۔حصہ پنجم ترجمہ اشعار۔(۱) فنافی اللہ شخص کی دعا سے جو کام ہو جاتا ہے وہ کام نہ تلوار کر سکتی ہے نہ ہوا نہ بارش۔(۲) اس کے عاشق کے ہاتھ میں عجیب تاثیر ہوتی ہے خدا اس سونے والے کا کام بنانے کے لئے ایک دنیا کو پلٹ دیتا ہے (۳) اگر اس آدمی کا ہونٹ ہلتا ہے جو خدا کا عاشق ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان سے ہر طرح کا سامان پیدا کر دیتا ہے۔(۴) خدا اس طرح ایک ناکارہ انسان سے کام لیتا ہے اور یہی اس مخفی ہستی کی موجودگی کا ثبوت ہے۔(۵) مگر چاہیے کہ اس کا طالب صابر اور سچا ہو، اُس کا دلی وفادار نا مرادی کا دن نہیں دیکھتا۔