سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 430
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۳۰ کو جو کسی وقت کسی دوست کی طرف سے پہنچی ہے ( کہ فلاں شخص نے یہ مخبری کی ہے۔اور فلاں جگہ بڑی بڑی سازشیں آپ کے خلاف ہورہی ہیں اور فلاں شخص شملہ کے پہاڑوں سے سر ٹکرا تا اور ماتھا پھوڑتا پھرتا ہے کہ آپ کے دامن عزت پر اپنے ناپاک خون کا کوئی دھبہ ہی لگا دے ) کبھی آپ نے مرغوب دل سے نہیں سنا۔آپ ہمیشہ فرماتے ہیں کہ کوئی معاملہ زمین پر واقع نہیں ہوتا جب تک پہلے آسمان پر طے نہ ہو جائے اور خدا تعالیٰ کے ارادہ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا اور وہ اپنے بندہ کو ذلیل اور ضائع نہیں کرے گا۔یہ ایک ایسار کن شدید ہے جو ہر مصیبت میں آپ کا حصن حصین ہے۔میں مختلف شہروں اور نا گوار نظاروں میں آپ کے ساتھ رہا ہوں۔دہلی کی ناشکر گزار اور جلد باز مخلوق کے مقابل۔پٹیالہ۔جالندھر۔کپورتھلہ۔امرتسر۔لاہور اور سیالکوٹ کے مخالفوں کی متفق اور منفر د دل آزار کوششوں کے مقابل میں آپ کا حیرت انگیز صبر اور حلم اور ثبات دیکھا ہے کبھی آپ نے خلوت میں یا جلوت میں ذکر تک نہیں کیا کہ فلاں شخص یا فلاں قوم نے ہمارے خلاف یہ ناشائستہ حرکت کی اور فلاں نے زبان سے یہ نکالا۔میں صاف دیکھتا تھا کہ آپ ایک پہاڑ ہیں کہ نا تواں پست ہمت چو ہے اس میں سرنگ کھود نہیں سکتے۔ایک دفعہ آپ نے جالندھر کے مقام میں فرمایا۔ابتلا کے وقت ہمیں اندیشہ اپنی جماعت کے بعض ضعیف دلوں کا ہوتا ہے میرا تو یہ حال ہے کہ اگر مجھے صاف آواز آوے کہ تو مخذول ہے اور تیری کوئی مراد ہم پوری نہ کریں گے۔تو مجھے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ اس عشق و محبت الہی اور خدمت دین میں کوئی کمی واقع نہ ہوگی۔اس لئے کہ میں تو اسے دیکھ چکا ہوں۔“ پھر یہ 66 پڑھا هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا سیرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مصنفہ حضرت مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوٹی صفحه ۵ تا ۵۳)