سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 412 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 412

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۱۲ ہوتا تھا۔اور آپ اس طرح پر آستانہ الہی پر گریہ وزاری کرتے تھے جیسے کوئی عورت دردزہ سے بیقرار ہو۔وہ فرماتے تھے کہ میں نے غور سے سنا تو آپ مخلوق الہی کے لئے طاعون کے عذاب سے نجات کے لئے دعا کرتے تھے۔کہ الہی اگر یہ لوگ طاعون کے عذاب سے ہلاک ہو جائیں گے تو پھر تیری عبادت کون کرے گا۔‘“ یہ خلاصہ اور مفہوم حضرت مخدوم الملت کی روایت کا ہے اس سے پایا جاتا ہے کہ باوجود یکہ طاعون کا عذاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تکذیب اور انکار ہی کے باعث آیا۔مگر آپ مخلوق کی ہدایت اور ہمدردی کے لئے اس قدر حریص تھے کہ اس عذاب کے اٹھائے جانے کے لئے (باوجودیکہ دشمنوں اور مخالفوں کی ایک جماعت موجود تھی) رات کی سُنسان اور تاریک گہرائیوں میں رو رو کر دعائیں کرتے تھے۔ایسے وقت جبکہ مخلوق اپنے آرام میں سوتی تھی یہ جاگتے تھے۔اور روتے تھے القصہ آپ کی یہ ہمدردی اور شفقت علی خلق اللہ اپنے رنگ میں بے نظیر تھی۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى عَبْدِكَ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ وَبَارِكُ وَسَلَّم۔