سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 381 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 381

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ام المومنین اس روایت میں فرماتی ہیں۔کہ ۳۸۱ اس واقعہ کے بعد ایک دفعہ سلطان احمد کی والدہ بیمار ہوئیں تو چونکہ حضرت صاحب کی طرف سے مجھے اجازت تھی میں انہیں دیکھنے کے لئے گئی۔واپس آکر میں نے حضرت صاحب سے ذکر کیا کہ بھیجے کی ماں بیمار ہے اور یہ یہ تکلیف ہے۔آپ خاموش رہے۔میں نے دوسری دفعہ کہا تو فرمایا میں تمہیں دو گولیاں دیتا ہوں یہ دے آؤ مگر اپنی طرف سے دینا میرا نام نہ لینا۔والدہ صاحبہ فرماتی تھیں کہ اور بھی بعض اوقات حضرت صاحب نے اشارہ کنایہ مجھ پر ظاہر کیا کہ میں ایسے طریق پر کہ حضرت صاحب کا نام درمیان میں نہ آئے اپنی طرف سے کبھی کچھ مدد کر دیا کروں سو میں کر دیا کرتی تھی۔“ 66 (سیرت المہدی جلد اول روایت نمبر ۴۱ مطبوعه ۲۰۰۸ء) حسن معاشرت پر جامع بیان حضرت مخدوم الملت کے قلم سے دوسری شادی جیسا کہ میں نے اوپر بیان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے اذن اور وحی کے ماتحت ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۵ برس تک اس شادی کے بعد زندہ رہے۔خدا تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے موافق اس شادی کے لئے آپ ہر قسم کا سامان فرمایا اور اس کو بار آور اور موجب برکات اور بہت سے نشانات کا ذریعہ بنایا۔آج بھی ہم خلافت ثانیہ کے عہد میں اسی کے برکات سے بہرہ اندوز ہیں۔۲۵ سال کا زمانہ ایک لمبا زمانہ ہے۔اور ایک شخص کی سیرت اور معاشرت کے پر غور مطالعہ کے لئے کافی سے بہت زیادہ ہے۔حضرت مخدوم الملت رضی اللہ عنہ نے ایک جامع بیان آپ کی حسن معاشرت پر لکھا ہے۔میں اسے یہاں دے دینا کافی سمجھتا ہوں اور یہ تو ایک خاکہ اور ابتدائی داغ بیل گویا قصر سیرت کی ہے۔پیچھے آنے والی نسلیں خدا جانے کس قدر شاندار محل اور عمارتیں حضرت کی سیرت کے متعلق تیار کریں گی۔قبل اس کے کہ میں حضرت مخدوم الملت کا بیان درج کروں ایک امر کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت ام المومنین کو شعائر اللہ میں سے سمجھتے