سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 377 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 377

رت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۷۷ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خسر اول آپ کے ماموں تھے اور وہ قادیان ہی میں رہتے تھے۔اس خاندان کے ساتھ آپ کے خاندان کے تعلقات دیرینہ چلے آتے تھے کیونکہ وہ خاندان صحیح النسب ہونے کے لحاظ سے ممتاز اور مُشَارٌ إِلَیہ تھا۔اگر چہ دولت واقبال کے لحاظ سے وہ اس خاندان کے ساتھ کوئی لگا نہیں کھاتا تھا۔تاہم وہ چیز جو خاندانی شرافت اور نجابت کے لئے ضروری سمجھی گئی ہے۔اس میں موجود تھی۔مرزا جمعیت بیگ صاحب آپ کے ماموں اور خسر یہاں قادیان میں ہی رہتے تھے۔اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شادی کی تجویز ہوئی تو اس کے ساتھ ہی نکاح ہو گیا۔کوئی دھوم دھام اور کوئی رسم آپ کے نکاح میں عمل میں نہ آئی۔“ اسی سلسلہ میں میں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم اس وقت کے حالات کے موافق ہر قسم کے رسوم کے پابند تھے۔چنانچہ مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کی شادی میں اس کا نمونہ نظر آتا ہے۔مگر قدرت الہی کا کرشمہ دیکھو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شادی کے وقت خود بخودان رسوم خلاف شریعت میں سے ایک بھی ہونے نہیں پائی۔یہ تصرف الہی تھا۔چونکہ آپ مامور ہونے والے تھے۔اگر اس وقت آپ کے متعلق کوئی رسم ایسی ہو بھی جاتی تو آپ عند اللہ اور عند الناس بری الذمہ ہوتے۔کیونکہ آپ کے ایماء یا اشارہ سے نہ ہونی تھی لیکن خدا تعالیٰ نے اس پہلو سے بھی آپ پر اعتراض نہ ہونے دیا۔غرض یہ شادی نہایت سادگی اور بغیر کسی دہوم دھام کے ہوگئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عمر جہاں تک واقعات سے پتہ ملتا ہے اس وقت پندرہ سال سے زیادہ نہ تھی۔اُس عہد کا طریق تمدن جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پہلی شادی ہوئی ہے تو عام طور پر شرفاء اور رؤسا کا طریق تمدن اس قسم کا تھا کہ کل خاندان ایک ہی جگہ رہتا تھا۔اور سب کے لئے ایک ہی باورچی خانہ میں کھانا