سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 376 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 376

ت حضرت مسیح موعود علیہ السلام حُسن معاشرت میں یہ ایک سے زیادہ مرتبہ لکھ چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور سیرت کا آئینہ اور صحیح نقشہ ہیں۔اور آپ کے حالات و واقعات زندگی میں احمد مکی صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر نظر آتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت ذات پر جو احسان فرمایا ہے اس کی تجدید عملی اور علمی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعے ہوئی ہے۔جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے عورت ذات پر ہر قسم کے ستم روا ر کھے جاتے تھے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ماموریت سے پہلے بھی وہی حالت ہو چکی تھی۔اور مسلمان با وجود قرآن مجید کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے سامنے ہوتے ہوئے اس کو عملاً ترک کر چکے تھے۔وہ خَيْرُ كُمُ خَيْرُكُمْ لِاهْلِهِ" پڑھتے تھے اور عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ کی تلاوت بھی کرتے تھے لیکن عملاً اسے منسوخ اور خارج سمجھتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے عمل سے پھر اس تعلیم کو زندہ کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو تعلیم اس خصوص میں دی ہے وہ کشتی نوح اور دوسری تصنیفات میں درج ہے۔اور یہاں اس کا درج کرنا مقصود نہیں بلکہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عمل کو دکھانا ہے۔" پہلی شادی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مشیت ایزدی کے ماتحت دو دفعہ شادی کرنے کا اتفاق ہوا۔پہلی شادی آپ کی بعثت کے زمانہ سے پہلے ہوئی۔جبکہ ابھی آپ کسی حیثیت سے بھی پبلک میں نہ آئے تھے۔میں نے آپ کے سوانح حیات (حیات النبی نام کتاب ” موجودہ نام حیات احمد ) میں لکھتے ہوئے پہلی شادی کے متعلق لکھا ہے کہ