سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 351
رت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۵۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام به حیثیت باپ تربیت اولا د اور بچوں پر شفقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم بچوں پر خصوصاً شفقت فرمایا کرتے تھے۔اور حضور نے تربیت اولاد کے سلسلہ میں اولاد میں خود داری اور عزت نفس پیدا کرنے کے لئے ہدایت فرمائی۔اَكْرِ مُوا أَوْلَادَكُمْ۔حضرت رسالت پناہی کے اس ارشاد میں تربیت اولاد کا بہترین راز مضمر ہے۔اولاد کی تکریم سے اولاد میں جو احساس اور شعور پیدا ہوتا ہے۔وہ اسے دنیا میں معزز اور محترم بنادیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت کو ہم نے پڑھا نہیں خدا کے فضل سے دیکھا ہے۔اور اسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کا کامل نمونہ اور صحیح نقشہ پایا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو اولا د دی اور ایک جماعت کثیر دی۔جس کے بچوں کو حضرت کے حضور آنے جانے کا موقعہ ملتا اور حضور کے اس برتا ؤ اور تعلق کو ہم ن بِرَأي العین مشاہدہ کیا۔اسی مشاہدہ کی بناء پر واقعات کی روشنی میں بتانا اور دکھانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا طرز عمل تربیت اولا د اور بچوں پر شفقت کے متعلق کیا تھا۔کس طرح پر آپ نے اپنے بچوں کی تربیت فرمائی۔کس حد تک انہیں آزا د رکھتے۔اور کن حالتوں میں ان کے افعال کو پابند کرتے اور عام طور پر بچوں سے کس طرح پیش آتے۔اور کس طرح سلوک فرماتے۔بچوں کی پرورش اور خبر گیری بچوں کی پرورش اور خبر گیری کے متعلق میں اپنے الفاظ میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔بلکہ حضرت مخدوم الملت مولا نا عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ کا ارشاد درج کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی