سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 335
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اخلاق کی طرف یہ لکھ کر اشارہ کیا ہے کہ ۳۳۵ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی سادگی اور بے تکلفی کا ایک پر شوکت نمونہ تھی۔جو لوگ جھوٹے تکلفات اور نمائشوں سے اپنا رعب ، وقار اور درجہ قائم کرنا چاہتے ہیں اِس میں اُن کے لئے ایک بیش قیمت سبق ہے۔کہ حقیقی عزت و اکرام صرف متقی اور حقیقی مومن کا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کے مامور ومرسل دنیا کے تکلفات سے بالکل جدا ہوتے ہیں۔ان کی زندگی چونکہ دوسروں کے لئے نمونہ ہوتی ہے اور وہ ان کے لئے اسوہ حسنہ ہوتے ہیں۔اس لئے کبھی کوئی فعل ان سے اس قسم کا سرزد نہیں ہوتا جو انسانی نفوس کی تکمیل اور تہذیب میں روک ہو یا کبھی کسی قسم کی ٹھوکر کا موجب ہو۔خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم نے خدا کے مرسل میں اس نمونہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔وِلِلهِ الْحَمْدُ