سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 8 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 8

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام جسم اور قد حصّہ اوّل آپ کا جسم ڈبلا نہ تھا نہ آپ بہت موٹے تھے البتہ آپ دوہرے جسم کے تھے۔قد متوسط تھا اگر چہ ناپانہیں گیا مگر انداز پانچ فٹ آٹھ انچ کے قریب ہوگا۔کندھے اور چھاتی کشادہ اور آخر عمر تک سیدھے رہے نہ کمر جھکی نہ کندھے ، تمام جسم کے اعضاء میں تناسب تھا۔یہ نہیں کہ ہاتھ بے حد لمبے ہوں یا ٹانگیں یا پیٹ اندازہ سے زیادہ نکلا ہوا ہو۔غرض کسی قسم کی بدصورتی آپ کے جسم میں نہ تھی۔جلد آپ کی متوسط درجہ کی تھی نہ سخت نہ گھر دری اور نہ ایسی ملائم جیسی عورتوں کی ہوتی ہے۔آپ کا جسم پلپلا اور نرم نہ تھا بلکہ مضبوط اور جوانی کی سی سختی لئے ہوئے۔آخر عمر میں آپ کی کھال کہیں سے بھی نہیں لٹکی نہ آپ کے جسم پر جھریاں پڑیں۔آپ کا رنگ رنگم چو گندم است و بمو فرق بین است زاں سال که آمد است در اخبار سرورم آپ کا رنگ گندمی اور نہایت اعلیٰ درجہ کا گندمی تھا یعنی اس میں ایک نورانیت اور سُرخی جھلک مارتی تھی۔اور یہ چمک جو آپ کے چہرہ کے ساتھ وابستہ تھی عارضی نہ تھی بلکہ دائی۔کبھی کسی صدمہ فٹ نوٹ۔یہ سچ ہے کہ آپ کا رنگ کبھی زرد نہ تھانہ ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے متعلق یہ فرمایا تھا کہ مسیح موعود دوز رد رنگ کی چادروں میں ملبوس ہو گا۔اس لفظ کو ظاہری لباس پر حمل کرنا تو لغو خیال ہوگا۔کیونکہ زردرنگ کے پہننے کی کوئی وجہ نہیں معلوم ہوتی لیکن اگر اس لفظ کو ایک کشفی استعارہ قرار دے کر مجرین کے مذاق اور تجارب کے موافق یہ معقول تعبیر ہوگی کہ حضرت اپنے ظہور کے وقت یعنی اس وقت جبکہ وہ مسیح ہونے کا دعوی کریں گے کسی قدر بیمار ہوں گے اور حالتِ صحت اچھی نہیں رکھتے ہوں گے کیونکہ کتب تعبیر کی رو سے زردرنگ کی پوشاک پہننے کی یہی تاویل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دو بیماریاں تھیں ایک دوران سرکی اور ایک کثرت پیشاب کی۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی اس علالت کی طرف اشارہ فرمایا تھا۔با وجود اس کے کہ یہ بیماریاں آپ کو لاحق تھیں مگر یہ امرواقع ہے کہ آپ کے چہرہ پر زردی کبھی نمایاں نہ ہوتی تھی