سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 313 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 313

رت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۱۳ بے تکلفی اور سادہ زندگی حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی قرآن مجید کی عملی تفسیر تھی۔اور اس کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی نہایت سادہ اور بے تکلف تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کو میں نے ہمیشہ نہایت غور سے مطالعہ کیا اور اسے احمد کی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی منی اور عکس پایا۔خدا تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں اور مرسلوں میں یہ ایک خوبی ہوتی ہے کہ باوجود یکہ ان کا وجود ہلیبت و رعب کا ایک مجسمہ ہوتا ہے اور یہ رُعب خداداد ہوتا ہے مگر با ایں وہ کوئی ڈراؤنی ہستیاں نہیں ہوتے۔اپنے خدام اور احباب کے زمرہ میں وہ ایک شفقت آمیز بے تکلفی اور سادگی کا نمونہ ہوتے ہیں۔اپنی ذات کے لئے کوئی فوق اور امتیاز کی خواہش نہیں ہوتی۔اور وہ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمُ خدا کی وحی کے ماتحت کہتے ہیں۔لیکن سچ یہ ہے کہ اس سادگی میں بھی ایک رُعب اور امتیاز پایا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کلیہ سے مستثنیٰ نہ تھے آپ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی کے ذریعہ فرمایا تھا " نُصِرُتَ بِالرُّعُب، لیکن آپ جب اپنے خدام واحباب میں تشریف فرما ہوتے تو کوئی خاص مسند اور تکیہ آپ کے لئے مخصوص نہ ہوتا۔جہاں اور جس طرح دوسرے لوگ بیٹھے ہوئے ہوتے آپ ان میں ہی بیٹھ جاتے۔بے تکلفی کا یہ عالم تھا کہ اگر گرمی کا موسم ہوتا اور شدت گرما کے باعث لوگ اپنی ٹوپی یا پگڑی اتار کر رکھ لیتے تو آپ کبھی اسے خلاف ادب نہ سمجھتے اور آزادی کے ساتھ ہر شخص اپنے آرام کو مدنظر رکھ کر بیٹھ جاتا۔کبھی یہ خیال بھی نہ ہوتا کہ کوئی کس طرح پر بیٹھا ہے۔میں نے اور ہزار ہا لوگوں نے ان حالات اور واقعات کو اپنی آنکھ سے دیکھا ہے مگر میں اس تائید میں حضرت مولانا مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ کی شہادت پیش کرتا ہوں جس کو انہوں نے اپنے ایک خط مندرجہ الحکم میں شائع فرمایا تھا اور بعد میں وہی خط کے نام سے میں نے شائع کیا۔فرماتے ہیں۔