سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 303
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ٣٠٣ حصہ سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض حال الحَمدُ لِلہ کہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل ورحم سے مجھے پھر موقعہ دیا کہ میں اپنے بحسن و آقا مطاع و مقتداء سیدنا مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شمائل و اخلاق کا ایک اور حصہ شائع کرسکوں۔پہلی جلد ۱۲ رمئی ۱۹۲۴ء کو اور دوسری ۱۰ را پریل ۱۹۲۵ء کو شائع ہوئی تھی اور اب تیسری جلد شائع کر رہا ہوں۔میں اس تعویق اور توقف کے لئے کوئی عذر نہیں کرنا چاہتا۔اس لئے کہ میں اسے اپنے اختیار و تصرف سے باہر پاتا ہوں۔اور ہر مرتبہ میں نے دیکھا کہ میری کوشش اور تجویز نے مجھے شرمندہ کیا ہے۔میں چاہتا تھا کہ اس سلسلہ کو متواتر جاری رکھوں۔مگر جون ۱۹۲۵ء میں میں یورپ چلا گیا اور اب اگست ۱۹۲۷ء میں یورپ اور بلاد اسلامیہ کی سیاحت سے واپس آیا۔خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس سفر نے مجھے اس سعادت کی توفیق دی جس کی آرزوسالہا سال سے تھی۔یعنی بیت اللہ کی زیارت اور حج کی سعادت مل گئی۔وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ واپس آنے کے بعد پہلا کام میں یہی کر رہا ہوں کہ اپنے مطاع ومولیٰ کی سیرت و شمائل کا ایک حصہ شائع کرنے کی توفیق پاتا ہوں۔اور باقی حصص کو بھی وقتا فوقتا شائع کرنے کی توفیق کے لئے دعا کرتا ہوں مجھے افسوس سے یہ بھی کہنے دیا جاوے کہ اب تک پوری پانچ سو جلد میں بھی اس سیرت کی شائع نہیں ہوسکیں۔اس لئے ہر خادم مسیح موعود سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ یہ کام جلد جلد ہو تو اس کی کثرت اشاعت کے لئے سعی کریں۔اگر مستقل طور پر پانچ سوخریدار بھی ہوں تو انشاء اللہ العزیز سال میں کم از کم 4 جلدیں شائع ہو سکتی ہیں۔مجھ کو آخر میں یہ بھی گزارش کرنا ہے کہ حضرت اقدس کے اخلاق و عادات اور سیرت کے متعلق