سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 105 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 105

سیرت حضرت مسیح موعود علیہا ۱۰۵ حصّہ اوّل ضروری اور نہایت ضروری خطوط جن کے جواب کا انتظار مگر خادم کی غفلت کا شکار ہو جاتے ہیں۔اور بجائے ڈاک میں جانے کے وہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر میں جا ملتے ہیں اس پر کوئی باز پرس کوئی سزا اور کوئی تنبیہ نہیں کی جاتی ! (۷) حافظ غلام محی الدین مرحوم کا واقعہ حافظ غلام فی الدین مرحوم بھیرہ کے باشندہ تھے اور حضرت حکیم الامت خلیفہ اصبح الاول رضی اللہ عنہ کے رضائی بھائی تھے ، حضرت مولوی صاحب کے ساتھ ہی قادیان میں آگئے اور آپ کے ساتھ ہی رہا کرتے تھے۔وہ مولوی صاحب کے مکان میں ڈیوڑھی کے اس کمرہ میں رہا کرتے تھے جو مفتی فضل الرحمان صاحب کے اندرونی دروازہ کے بالمقابل ہے یا یوں کہو کہ ڈیوڑھی میں داخل ہوتے ہی بائیں ہاتھ کو ہے۔اور جس کی کھڑکیاں گلی کی طرف ہیں۔حافظ صاحب جلد سازی کا کام کیا کرتے تھے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ڈاک لایا کرتے تھے اور ڈاک لے بھی جایا کرتے تھے۔چونکہ ڈاک خانہ میں وہی جایا کرتے تھے اس لئے دوسرے اکثر دوستوں کے خطوط لے آتے اور جب ڈاک میں ڈالنے کو جاتے تو لے بھی جاتے۔اُس وقت ڈاک خانہ معمولی ایک برانچ آفس تھا اور کوئی لیٹر بکس شہر میں نہیں رکھا ہوا تھا خصوصیت کے ساتھ وہ اس کام کو حضرت کی خدمت یقین کر کے کرتے تھے۔پنڈت لیکھرام کی پیشگوئی جب پوری ہوئی اور وہ لاہور میں قتل ہو گیا تو اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خانہ تلاشی بھی ہوئی۔یہ تلاشی بجائے خود ایک نشان تھا۔اسی سلسلہ میں حافظ غلام محی الدین صاحب کے حجرہ کی بھی تلاشی ہو گئی۔اس تلاشی میں بہت سے خطوط تو ایسے برآمد ہوئے جو ابھی حضرت کے پاس نہیں پہنچے تھے اور بہت سے ایسے بھی نکلے تھے جو ابھی ڈاک خانہ میں ڈالے نہ گئے تھے۔بات یہ تھی کہ حافظ صاحب ڈاک لاتے تو اپنے حجرہ میں بیٹھ کر سارٹ کرتے اسی حالت میں بعض خطوط رکھ دئے گئے اور ان کا اٹھانا یاد نہ رہا۔اسی طرح کوئی آیا اور خط دے گیا کہ ڈاک خانہ میں ڈالنا ہے اور وہ بھول گئے۔غرض اس طرح پر بہت سے خطوط ان کے حجرہ سے نکلے جو