سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 97 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 97

سیرت حضرت مسیح موعود علیہا ۹۷ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اخلاق فاضلہ واقعات کی روشنی میں ایصال خیر کے ماتحت اخلاق حصّہ اوّل فلسفہ اخلاق کی بحث میں میں نے بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اخلاق کی تقسیم دو قسموں پر کی ہے اخلاق متعلق ایصال خیر و اخلاق متعلق ترک شر انہیں ہر دو اقسام کے ماتحت میں آپ کے اخلاق فاضلہ کا بیان کرتا ہوں۔وَبِاللهِ التَّوْفِيقِ۔عفو و درگزر ان اخلاق میں سے جو ایصال خیر سے تعلق رکھتے ہیں پہلا خلق عفو و درگزر رہے۔یعنی کسی کے گناہ کو بخش دینا اور بجائے سزا دینے یا دلانے کے اس کے قصور سے چشم پوشی اور درگزر کرنا چنانچہ قرآن مجید نے فرمایا ہے ” وَالكُظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ “ (ال عمران : ۱۳۵) یعنی ایک آدمی وہ ہیں جو غصہ ہونے کے محل پر اپنا غصہ پی جاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کرنے کے محل پر معاف کر دیتے ہیں۔آؤ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کا مطالعہ کریں کہ آپ میں یہ خلق کس حد تک اور کس رنگ میں پایا جاتا ہے۔یادر ہے اخلاق فاضلہ میں سے عفو اور درگزر ایک ایسی صفت ہے جو انسان کے کمال کا ایک خاص نشان ہے اس لئے کہ جب تک انسان اپنے غصہ و انتقام کے جذبات پر کامل قدرت اور حکومت حاصل نہ کر لے اس وقت تک یہ قوت اس میں پیدا نہیں ہوسکتی کہ وہ دوسروں کے قصوروں کو بر محل معاف کر دے۔اس اخلاقی قوت کی عظمت اور شان اسی قدر بڑھتی جاتی ہے جس قدر ان واقعات اور حالات کی اہمیت ہو جن کے صدور اور ظہور پر کسی شخص سے اس اخلاق کا نمونہ دیکھا جاتا ہے۔