سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 9 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 9

کے حامی اور مشیع ہیں۔خدا تعالی کی کتاب اور سنت کی طرف پیٹھ دی گئی ہے۔اور ہوا اور رسم اور عادت کی طرف بھی منہ کیا گیا ہے۔رات دن ایک دوسرے کی تکفیر و تفسیق کے یوں درپے ہیں جیسے وہ کلاب جس میں تمارش واقع ہو جائے۔بالکل دنیا اور جاہ کو اپنا قبلہ ہمت بنالیا ہے۔خدا تعالی کی کلام اور سنت خیر الا نام سے یوں بازی کرتے ہیں جیسے بچے کھلونوں سے۔اس کے علاوہ بڑے بڑے تفرقے وہابی اور مقلد اور شیعہ اور سنی کے قوم کی جان کو کھا گئے ہیں۔اور گویا شہتیر چھت کے نیچے سے نکل گیا ہے اور قریب ہے کہ بڑی بھاری چھت سب کو نیچے دبا کر دار البوار میں روانہ کردے۔اب وقت رہائی دے رہا ہے کہ کوئی مرد میدان ایسا ہو جو ان تفرقوں کو مٹائے۔مقلدوں کے پیشوا اپنی کہہ رہے ہیں اور وہابیوں کے اپنی۔اور وہ چند کس جنہوں نے ان اضداد کو جمع کرنا چاہا ان کی مثال ٹھیک وہی ہوئی۔تو از چنگال گرم 1) ربودی چو دیدم واقبت خود گرگ بودی انہوں نے بجائے جمع کے اور پریشان اور بجائے مسلمان کے پکا بے ایمان کر دیا۔سب سے بڑا بھاری مفسدہ جواب ایک ہونے نہیں دیتا اور ایک ہونے کے۔بغیر فلاح وصلاح نہیں وہ یہی تفرقہ مذاہب و مشارب ہے۔پس یہ بڑی ضرورت مصلح کی ہے کہ اپنی قوت قدسیہ سے ان خانہ برانداز تفرقوں کا ستیاناس کرے۔امراء جو قوم کے پشتی بان ہو سکتے تھے اور ہونے چاہئے تھے وہ باسر ہم لہو ولعب میں مشغول اور اپنی ہی ہوا و ہوس اور کامرانیوں میں سراپا مستغرق ہیں۔بڑے بڑے رئیں اور نواب فسق و فجور اور اشتغال بالمناہی کے سبب سے جو انا مرگ ہوئے اور جو باقی ہیں اکثر ان میں پابر کاب بیٹھے ہیں خدا کے دین کے اعلا کی فکر کسی کو