سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 55
55 کو ذلیل اور ضائع نہیں کرے گا یہ ایک ایسار کن شدید ہے جو ہر مصیبت میں آپ کا حصن حصین ہے۔میں مختلف شہروں اور ناگوار نظاروں میں آپ کے ساتھ رہا ہوں۔دیلی کی ناشکر گزار اور جلد باز مخلوق کے مقابل۔پٹیالہ جالندھر۔کپور تھلہ - امرتسر لاہور اور سیالکوٹ کے مخالفوں کی متفق اور منفرد دل آزار کوششوں کے مقابل میں آپ کا حیرت انگیز مبر اور علم اور ثبات دیکھا ہے کبھی آپ نے خلوت میں یا جلوت میں ذکر تک نہیں کیا کہ فلاں شخص یا فلاں قوم نے ہمارے خلاف یہ ناشائستہ حرکت کی اور فلاں نے زبان سے یہ نکالا۔میں صاف دیکھتا تھا کہ آپ ایک پہاڑ ہیں کہ ناتوان پست ہمت چو ہے اس میں سرنگ کھور نہیں سکتے۔ایک دفعہ آپ نے جالندھر کے مقام میں فرمایا۔ابتلاء کے وقت ہمیں اندیشہ اپنی جماعت کے بعض ضعیف دلوں کا ہوتا ہے میرا تو یہ حال ہے کہ اگر مجھے صاف آواز آوے کہ تو مخذول ہے اور تیری کوئی مراد ہم پوری نہ کریں گے تو مجھے خدا تعالی کی قسم ہے کہ اس عشق و محبت اللی اور خدمت دین میں کوئی کمی واقع نہ ہوگی اس لئے کہ میں تو اسے دیکھ چکا ہوں" پھر یہ پڑھا هَل تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا - آپ بچوں کی خبر گیری اور پرورش اس طرح کرتے ہیں کہ ایک سرسری دیکھنے والا گمان کرے کہ آپ سے زیادہ اولاد کی محبت کسی کو نہ ہوگی۔اور بیماری میں اس قدر توجہ کرتے ہیں اور تیمار داری اور علاج میں ایسے محو ہوتے ہیں گویا اور کوئی فکر ہی نہیں۔مگر باریک میں دیکھ سکتا ہے کہ یہ سب کچھ اللہ تعالٰی کے لئے ہے اور خدا کے لئے اس کی ضعیف مخلوق کی رعایت اور پرورش مد نظر ہے۔آپ کی پہلوٹی عصمت لدھیانہ میں ہیضہ سے بیمار ہوئی آپ اس کے علاج میں یوں دوا روی کرتے کہ گویا اس کے بغیر زندگی محال ہے اور ایک دنیادار دنیا کی عرف و اصطلاح میں اولاد کا بھوکا اور شیفتہ اس سے زیادہ جانکاری کر نہیں سکتا مگر جب وہ مرگئی آپ یوں