سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 10
10 نہیں۔غرض فقرا کا یہ حال۔متوسطین کا وہ حال اور امراء اس رنگ کے۔اب اگر پاک نفس مصلح کی ضرورت نہیں تو اور کب ہوگی؟ کام پڑا اور سب سے عظیم الشان مفسدہ صوفیوں اور سجادہ نشینوں کا مفسدہ ہے۔قوم کی طرف سے لاکھوں روپے ان کے مصرف کے لئے دیئے جاتے ہیں اور وہ بھی اکثر ان میں سے امراء کی طرح فسق وفجور اور تن پروری اور خواب و خور میں منہمک ہیں۔ان کو مطلق خبر نہیں کہ اللہ اور رسول کا فرمودہ کیا ہے۔سنت کیا ہے بدعت کیا ہے۔اپنے ہی تراشیدہ خیالات اور ادھر ادھر کی باتوں پر مائل ہو رہے ہیں۔ایسے خطرناک مشرب اور مذہب نکالے اور ان پر سرنگوں ہو رہے ہیں کہ اسلام اور مسلمانی ان پر دور سے دیکھ دیکھ کر ہنستی اور روتی ہے۔گویا اسلام کے لیاس میں ہزاروں ہزار نئے مذہب نکلے ہوئے ہیں اور اس سے دشمنان دین کو دین حق پر اعتراض اور طعن کا پورا موقع بہتا ہے۔ان لوگوں کو حس تک نہیں کہ اسلام اور مسلمانوں کی کیا حالت ہو رہی ہے اور اسلام کے بیرونی دشمن اسلام پر خوفناک حملے کر رہے ہیں اور تلے ہوئے ہیں کہ اس کا شہتیر ہی نکال ڈالا جائے۔غرض قوم ان کی غفلت کی وجہ سے سخت تباہ ہو رہی ہے اور یہ زبان حال خدا سے چاہتی ہے کہ کوئی مصلح آئے۔بیرونی دشمن کیا کیا نسب سے بڑا مفسدہ اور اصلی فتنہ نصارٹی کا ہے۔اور یہ فتنہ کئی روپوں میں جلوہ ا گز ہو رہا ہے۔سکولوں کے روپ میں ہزاروں ہزار اسلام کے بچوں کو مرتد اور ست اعتقاد اور کر رہا ہے۔