سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 5 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 5

5 مبتلا ہیں۔یسوع مسیح کا نہایت ناقص نمونہ- اخلاق میں۔اعمال میں۔معاشرت میں۔سیاست میں غرض زندگی کے ہر شعبہ میں اضطرار : اس کا موجب ہوا کہ پادری خود نبی اور پیغمبر کی مسند پر غاصبانہ چڑھ بیٹھے اور مسیح یسوع کے نقصورا کی تلافی کی۔ہمارے رسول کریم ﷺ کی پاک زندگی انسان کی شگفتہ اور نشود نما یافتہ اور کامل مہذب زندگی کے ہر شعبہ کے لئے نمونہ بہم پہنچاتی ہے۔ایک مصلح ایک قوم بنانے والا۔ایک جنگی سپہ سالار - ایک غیر قوموں سے برتنے کے آداب کے معرفت کا خواہاں یا عارف ایک شوہر ایک باپ ایک عظیم الشان دوست ایک فیاض ایک جواد کریم ایک قادر علی الانتقام اور پھر عفو کر دینے والا۔ایک جلیل القدر سلطان- ایک منقطع الی اللہ درویش غرض ہر ایک صاحب خلق مخربی آدم ﷺ کے پاک وجود میں کامل نمونہ پاتا ہے۔راتاں بے بس یسوع مسیح میں ہم کسی خلق کا نمونہ پاسکتے ہیں جسے کسی انسانی خلق کے ظاہر کرنے کا کوئی موقعہ نہیں ملا۔غرض رسول اللہ اللہ کے نمونہ نے ہمیں ہر قسم کی ظلمت کے نشیبوں سے نکال کر صاف فیصلہ اور نور کا بلند سطح پر پہنچا دیا ہے۔اب ہمارے لئے کس قدر آسان بات ہے کہ ہر ایک پارٹی کے نذر کر اس کامل معیار پر کس لیں۔سب سے بڑی بات حضرت رسول کریم ان کی زندگی کی جو آپ کی غرض اصلی اور آپ کی جان اور غذائے جان تھی بجز اس کے اور کیا تھی کہ آپ نے اپنا تمام وقت کلمتہ اللہ کی تبلیغ اور اعداء اللہ سے مقابلہ میں صرف کیا۔قرآن کو پڑھ کر دیکھو کہ وہ باطل سے کیسی خوفناک