سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 13
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 13 جس زمانے میں آپ علیہ السلام پیدا ہوئے تعلیم کا اتنا رواج نہ تھا اور نہ آج کل کی طرح سکول کالج کھلے ہوتے تھے لیکن آپ علیہ السلام کے خاندان میں علم کی قدر تھی۔ایسے گھرانوں کے لوگ گھروں میں استاد رکھ لیا کرتے تھے۔چنانچہ جب آپ علیہ السلام چھ یا سات سال کے تھے تو آپ علیہ السلام کے لئے فارسی جاننے والے ایک استا در کھے گئے جن کا نام فضل الہی تھا۔انہوں نے قرآن شریف اور فارسی کی چند کتب پڑھا ئیں۔جب آپ علیہ السلام دس سال کے ہوئے تو عربی جاننے والے ایک استادر کھے گئے جن کا نام فضل احمد تھا۔یہ بہت دیندار بزرگ تھے اور بہت توجہ سے پڑھاتے تھے۔اب دیکھو کہ کس طرح خدا نے ایسے استاد آپ علیہ السلام کو مہیا کیے جن کا نام فضل، تھا۔دراصل خود خدا تعالیٰ آپ علیہ السلام کا استاد تھا اور اس کا فضل آپ علیہ السلام کے ساتھ ساتھ تھا اور آپ علیہ السلام تیزی سے علم کی منازل طے کرتے گئے۔سترہ اٹھارہ سال کی عمر میں مولوی گل علی شاہ صاحب سے آپ علیہ السلام نے گرائمر ، منطق اور حکمت کے مضامین پڑھے۔پھر طب کی بعض کتا میں اپنے والد صاحب حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب سے پڑھیں۔یہی آپ علیہ السلام کی ابتدائی تعلیم تھی۔(4) ابھی آپ نے پڑھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خاندان علم