سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 8 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 8

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 8 کفیل ہو جاتا ہے۔اس کی سب ضروریات اور نیک خواہشات پوری کرتا ہے۔تو یہ تھا کر خیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے والد ماجد کا۔آپ جب قادیان جائیں تو مسجد اقصیٰ ضرور جائیں وہیں صحن میں پرانی قسم کی اینٹوں کا ان کا مزار ہے آپ کی کس قدر خوش قسمتی ہے کہ ان کے اُس بیٹے کے ذریعے جس کی وہ سب سے زیادہ فکر کیا کرتے تھے، ایک پاک سلسلے کی بنیاد پڑی۔درس دینے والے حضرات بھی اس مزار کے پاس کھڑے ہو کر درس دیا کرتے ہیں۔حضرت خلیلہ اسیح الثانی کے بارے میں روایت ہے کہ آپ نے پورا قرآن کریم اس مزار کے پاس کھڑے ہو کر ختم کیا۔اس طرح خدا تعالی اپنے نیک بندوں کی خواہشات کو پورا کرتا ہے۔(1) اب آئیں ہم آپ کو اس عظیم خاتون کے بارے میں بتا ئیں جن کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی والدہ ماجدہ ہیں۔آپ کا نام حضرت چراغ بی بی صاحبہ تھا۔آپ آیمہ ضلع ہوشیار پور کے ایک معزز مغل خاندان میں سے تھیں۔آپ کی خصوصیات میں سے مہمان نوازی اور مخلوق خدا کے ساتھ ہمدردی نمایاں تھیں۔طبیعت بے حد بشاش اور با وقا تھی۔مہمانوں کے آنے سے بہت خوشی محسوس کرتیں اور اگر چار افراد کا کھانا منگوایا جاتا تو آٹھ افراد کا کھانا بھجواتیں۔غرباء کی بے حد ہمدرد تھیں اور لوگ ان