سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 7 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 7

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 7 پایا۔پھر الہام ہوا کہ غروب آفتاب کے بعد یہ واقعہ ہو گا اس طرح خدا تعالی نے آپ علیہ السلام کو ذہنی طور پر بھی تیار کر دیا اور آپ علیہ السلام سے تعزیت بھی کر دی۔یہ خدا تعالیٰ کا اپنے خاص بندوں سے سلوک ہوا کرتا ہے۔والد صاحب کی وفات یقیناً آپ علیہ السلام کے لئے صدمہ کا باعث تھی اور ایک لحظہ کے لئے یہ خیال بھی آپ علیہ السلام کو آیا کہ آپ علیہ السلام کی آمدنی کے وہ ذرائع جو آپ علیہ السلام کے والد صاحب کی زندگی سے وابستہ تھے، نہ رہیں گے۔اس خیال کے آتے ہی خدا تعالی نے جو ہمیشہ آپ علیہ السلام کا کفیل رہا، الہاما آپ علیہ السلام کوتسلی دی۔أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عبدہ کہ کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں۔اس طرح آپ علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے اپنا بندہ کہہ کر تسلی دے دی۔یہی وہ الہامی الفاظ ہیں جو آپ علیہ السلام نے انگوٹھی پر لکھوا لئے اور امرتسر سے پانچ روپے میں یہ انگوٹھی تیار ہوئی۔یہی وہ انگوٹھی ہے جو آپ علیہ السلام کی وفات کے بعد قرعہ اندازی میں حضرت مصلح موعود کے حصے میں آئی اور آپ کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلفاء اسے پہنتے ہیں۔بچو! آپ نے یہ انگوٹھی خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کے ہاتھ میں دیکھی ہوگی۔جو شخص اپنے آپ کو خدا کے سپر د کر دیتا ہے، خدا تعالی خود اس کا