سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 54 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 54

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 54 الله میں خاص طور پر دیکھی ہے کہ وہ آنحضرت ﷺ کے خلاف ذراسی بھی بات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔اگر کوئی شخص آنحضرت ﷺ کی شان کے خلاف ذراسی بات کہتا تو والد صاحب کا چہرہ سرخ ہو جاتا اور غصے سے ان کی آنکھیں متغیر ہو نے لگتی تھیں اور فورا ایسی مجلس سے اٹھ کر چلے جاتے۔آنحضرت ﷺ سے تو والد صاحب کو عشق تھا۔ایسا عشق میں نے کسی شخص میں نہیں دیکھا۔(35) آپ علیہ السلام خود فرماتے ہیں۔وو سو آخری وصیت یہی ہے کہ ہر ایک روشنی ہم نے رسول عربی نبی امی کی پیروی سے پائی ہے اور جو شخص پیروی کرے گا وہ بھی پائے گا اور ایسی قبولیت اس کو ملے گی کہ کوئی بات اس کے آگے انہونی نہیں رہے گی۔زندہ خدا جولوگوں سے پوشیدہ ہے، اس کا خدا ہوگا اور جھوٹے خدا اس کے پیروں کے نیچے کچلے اور روندے جائیں گے۔وہ ہر ایک جگہ مبارک ہوگا اور الہبی قوتیں اس کے ساتھ ہوں گی۔" (38)