سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page vii
جغرافیہ عرب کے واسطے معجم البلدان کو میں نے نہایت کار آمد اور قابلِ اعتبار رفیق پایا ہے۔جامعیت کے لحاظ سے تاریخ خمیس اور سیرۃ الحلبیہ کا میں نے جواب نہیں دیکھا مگر افسوس تحقیق سے خالی ہیں۔غرض میں نے اپنی طرف سے پوری تحقیق اور چھان بین سے کام لیا ہے مگر الانسان مــركـب من الخطاء و النسيان فارجو ممن طالع کتابی هذا ان يسامحنى اذا وقف على خطاء اوسهو فيه و يدعوا الله ان يهدينى الى الصراط المستقيم فانه لا مضل لمن هداه و لا هادى لمن ا ا اضله بيده الخير كله و هو المستعان اس کتاب کی تیاری میں جن احباب کی طرف سے مجھے کسی قسم کی مددپہنچی ہے ان سب کا میں دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔خصوصاً استاذی المکرم حضرت مولوی شیر علی صاحب بی اے ایڈیٹر ریویو آف ریلیجنز قادیان کا جن کے مفید مشورہ سے میں نے بہت فائدہ اُٹھایا ہے اور مکر می جناب مولوی فضل دین صاحب وکیل قادیان کا جنہوں نے مسودوں کے مطالعہ کے علاوہ مجھے ضروری حوالجات کی تلاش میں بہت مدددی اور مکرمی ماسٹر احمد حسین صاحب فرید آبادی ثم قادیانی کا جنہوں نے ادبی لحاظ سے مضمون میں مناسب اصلاح کی۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۱۴ رشوال ۱۳۳۸ھ مطابق یکم جولائی ۱۹۲۰ء